تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 610 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 610

تاریخ احمدیت۔جلدا 4-9 سلطنت ترکی میں انقلاب کی پیشگوئی اللہ سلطان روم جو پاک باطنی اور دیانت اور امانت کی وجہ سے سراسر نور ہیں اس لئے قادیان میں بلائے گئے ہیں تاکہ مرزائے قادیان اپنے افتراء سے اس نائب الخلافت یعنی مظہر نور الہی کے ہاتھ پر تو بہ کرے اور آئندہ اپنے تئیں مسیح موعود ٹھہرانے سے باز آجائے"۔لیکن قدرت حق نے جلد ہی حسین کامی کے چہرے سے نقاب اٹھادی اور خدا کی بات کمال صفائی سے پوری ہو گئی۔اب سلطنت سلطنت ترکی میں انقلاب اور سلطان عبد الحمید ثانی کی معزولی ترکی کی نسبت سنے۔حضرت اقدس نے خبر دی تھی کہ " سلطان روم کی اچھی حالت نہیں ہے اور میں کشفی طریق سے اس کے ارکان کی حالت اچھی نہیں دیکھتا۔اور میرے نزدیک ان حالتوں کے ساتھ انجام اچھا نہیں"۔اور بتایا تھا کہ ترکی گورنمنٹ میں کئی ایسے دھاگے ہیں جو وقت پر ٹوٹنے والے اور غداری سرشت رکھنے والے ہیں۔گو حضرت اقدس کا دینی عقیدہ یہ تھا کہ سلطان ترکی حرمین کا محافظ نہیں بلکہ حرمین اس کے محافظ ہیں تاہم اس سلطنت کو مسلمانوں کے لئے معتمات میں سے بجھتے تھے۔اس لئے آپ کو طبعا صدمہ ہوا اور آپ رقت اور درد سے بھر گئے۔آپ کا یہ کرب و اضطراب درگاہ الہی میں پہنچا اور بالاخر جنوری ۱۹۰۴ء میں آپ کو الہاما بتایا گیا کہ غلبت الروم فی أدنى الارض وهم من بعد غلبهم سيغلبون" کہ اہل روم نزدیک کی زمین میں مغلوب کئے جائیں گے اور وہ عنقریب مغلوب ہونے کے بعد غلبہ پائیں گے۔چنانچہ ۱۹۰۴ء میں ہی سلطنت ترکی کے انقلاب کے آثار نمودار ہونے لگے۔اور اس کے کچے دھاگوں کے ٹوٹنے اور اندرونی نظام کے کھو کھلا ہونے کی خبریں بڑی کثرت سے منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں۔جس پر اخبار وکیل ۲۷- اگست ۱۹۰۴ء صفحہ ۸ کالم نمبر ۲ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا۔” نہایت افسوس کی بات ہے کہ جس عادت زبون نے ترکوں کو یہ دن دکھایا اور عیسائی سلطنتوں کے ہاتھوں اسے برباد کر ایا دہ عادت ابھی تک ان میں کم و بیش پائی جاتی ہے اور یہ عادت ملک و قوم کی اغراض پر اپنی اغراض کو ترجیح دیتا ہے۔حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ یہ تباہی بخش مرض عام لوگوں کے طبقہ سے گذر کر مقتدر اور سر بر آوردہ طبقہ کے اشخاص میں بھی گھر کر گیا ہے کوئی دن ایسا نہیں جانا کہ کسی نہ کسی نمک حرام ترک افسر کی غداری کی خبریں مشہور نہ ہوتی ہوں۔اب جو شخص ملک و قوم کی اغراض کو ایک طرف پھینک کر غداری کے میدان میں نکلا ہے کمال الدین پاشا فرزند عثمان پاشا ہے یہ نوجوان (سلطان المعظم کا - ناقل) داماد تھا مگر کچھ عرصہ سے اس کی ہوا ایسی بگڑی ہے کہ کسی دشمن نے اس پر ایسا جادو چلایا ہے کہ وہ علانیہ سرکشی پر کمربستہ ہو گیا۔یہ حالت دیکھ کر دختر سلطان