تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 595 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 595

تاریخ احمدیت۔جلدا ۵۹۴ پنڈت لیکھرام کا عبرتناک انجام حضرت اقدس کو قتل کی دھمکیاں بھی نہیں ہندوؤں نے حضور کو بر طا قتل کی دھمکیاں دیں چنانچہ اخبار " رہیں ہند " لا ہو ر ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۴انے لکھا۔کہ " کہتے ہیں کہ ہند و قادیان والے کو قتل کرائیں گے"۔ایک ہندو شیشرو د اس نے اخبار آفتاب ہند (۱۸ مارچ ۱۸۹۷ء صفحه ۵) پر " مرزا قادیانی خبردار" کے عنوان سے ایک مضمون میں صاف صاف لکھا کہ " مرزا قادیانی بھی امروز فردا کا مہمان ہے بکرے کی ماں کب تک خیر منا سکتی ہے۔آج کل ہنود کے خیالات مرزا قادیانی کی نسبت بہت بگڑے ہوئے ہیں پس مرزا قادیانی کو خبردار رہنا چاہیے کہ وہ بھی بکر عید کی قربانی نہ ہو جاؤے "۔اس در پرده خونی منصوبے کی تکمیل کے لئے ایک خفیہ انجمن بھی قائم کی گئی۔چنانچہ حضور کی خدمت میں پنجاب کے مختلف مقامات سے بکثرت یہ اطلاعات بھی پہنچ گئی تھیں انہیں دنوں گو جرانوالہ کے ایک معزز رئیس نے آپ کو لکھا کہ اس جگہ دو دن تک جلسہ ماتم لیکھرام ہو تا رہا۔اور قاتل کے گرفتار کنندہ کے لئے ہزار روپیہ انعام قرار پایا۔اور دو سو اس کے لئے جو نشان دہی کرے۔نیز سنا گیا ہے کہ ایک خفیہ انجمن آپ کے قتل کے لئے منعقد ہوئی ہے اور اس انجمن کے ممبر قریب قریب کے شہروں کے لوگ (جیسے لاہور امرت سر بٹالہ اور خاص گوجرانوالہ کے ہیں) منتخب ہوئے ہیں۔بیس ہزار روپیہ تک چندہ کا بندوبست ہو بھی گیا ہے باقی دوسرے شہروں اور دیہات سے وصول کیا جائیگا مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس مشورہ قتل کے سرگروہ اس شہر کے بعض وکیل اور چند عہدہ دار سرکاری اور لاہور کے بعض آریہ رئیس بھی ہیں"۔حضرت اقدس کی طرف سے ہندؤں کو چیلنج کوئی اور ہوتا تو قل کا نام سنتے ہی دہشت زدہ ہو جاتا۔مگر حضرت اقدس تو خدا کے مامور تھے آپ تو ان مخالفتوں اور شورشوں کی آگ ہی میں اب تک اپنے خدا کا پیغام پہنچار ہے تھے۔آپ کو یہ دھمکیاں کیا ڈرا سکتی تھیں۔ایک صاحب مستان شاہ کابلی امرت سر میں قیام پذیر تھے جو حضرت اقدس کے مخالف اور آپ کی پیشگوئی کے مکذب تھے۔لیکھرام کی ہلاکت سے دو ایک روز قبل انہوں نے شیخ نور احمد صاحب مالک مطبع ریاض ہند سے کہا کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہو گی۔لیکن جب لیکھرام کے قتل کی دہشتناک خبر پہنچی تو مستان شاہ کا چہرہ یہ سنتے ہی سیاہ پڑ گیا اور ان کے ایک مرید نے جو گورنمنٹ سکول امرت سر میں ریاضی پڑھاتے تھے شیخ صاحب سے کہا کہ کل شام کو پنڈت لیکھرام قتل ہو گیا۔مرزا صاحب کی پیشگوئی تو پوری ہو گئی لیکن مسلمان ہونے کی وجہ سے مجھے ان سے ہمدردی ہے کہ کہیں ان کی جان پر کوئی آفت نہ آجائے اسی وقت مرزا صاحب کو خط لکھ دیں کہ آئندہ کوئی بات نے