تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 586 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 586

تاریخ احمدیت جلدا ۵۸۵ اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا چیلنج او میرے مخالف مولویو! اگر تم میں شک ہو تو آؤ چند روز میری صحبت میں رہو اگر خدا کے نشان نہ دیکھو تو مجھے پکڑو اور جس طرح چاہو تکذیب سے پیش آؤ۔میں اتمام حجت کر چکا۔اب جب تک تم اس حجت کو نہ توڑ لو تمہارے پاس کوئی جواب نہیں۔خدا کے نشان بارش کی طرح برس رہے ہیں کیا تم میں سے کوئی نہیں جو سچاول لے کر میرے پاس آوے کیا ایک بھی نہیں۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دیگا۔اشتهار مستيقنا بوحى الله القهار یہ پر شوکت چیلنج آپ نے بالخصوص عیسائی پادریوں کو مخاطب کرتے ہوئے ۱۴۔جنوری ۱۸۹۷ء کو الاشتهار مستيقنا بوحى الله القهار " کے ذریعہ سے بھی دیا۔اس روحانی مقابلہ کے لئے آپ نے چالیس دن مقرر فرمائے۔اشتہار کا ایک ایک لفظ تثلیث پرستی کے لئے شمشیرو سنان کا حکم رکھتا ہے۔عیسائیوں کو ایک ہزار روپیہ انعام کی پیشکش اس اشتہار کے چودہ دن بعد ۲۸۔جنوری ۱۸۹۷ء کو ایک اور اشتہار میں یہ بھی اعلان فرمایا کہ میرا دعویٰ ہے کہ یسوع کی پیشگوئیوں کی نسبت میری پیشگوئیاں اور میرے نشان زیادہ ہیں۔اگر کوئی پادری میری پیشگوئیوں اور میرے نشانوں کی نسبت یسوع کی پیشگوئیاں اور نشان ثبوت کے رو سے قومی تر دکھلا سکے تو میں اس کو ایک ہزار روپیہ نقد دوں گا۔2 پادریوں نے حضرت اقدس علیہ السلام کے ان اشتہاروں سے لاجواب اور مبہوت ہو کر یہ جواب دیا کہ انجیل کی رو سے جھوٹے رسول اور جھوٹے مسیح بھی ایسے بڑے نشان دکھلا سکتے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کر دیں۔حضرت اقدس کو یہ جواب پہنچا۔تو آپ نے ۲۸۔فروری ۱۸۹۷ء کو ایک اور اشتہار دیا۔جس میں لکھا کہ انجیل کا جو سہارا انہوں نے لیا ہے وہ ان کے لئے کچھ فائدہ بخش نہیں بلکہ اس سے وہ خود زیر الزام آتے ہیں کیونکہ جس حالت میں اسی قسم کے نشانوں پر بھروسہ کر کے یسوع کو خد ابنا دیا گیا ہے تو یہ بڑا ظلم ہو گا کہ دوسرا شخص ایسے ہی نشان بلکہ بقول یسوع بڑے بڑے نشان بھی دکھلا کر ایک سچا ملم بھی نہ ٹھہر سکے۔اس اشتہار کے بعد ۶ - مارچ ۱۸۹۷ء کو آپ نے اشتہار " خدا کی لعنت اور کسر صلیب" خدا کی لعنت اور کسر صلیب" کے عنوان سے ایک اور زبر دست اشتہار دیا جس میں آپ نے ثابت کیا کہ لغت کی رو سے لعنت کے معنے راندہ درگاہ