تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 578 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 578

تاریخ احمدیت جلدا 844 جلسہ مذاہب عالم " میں اسلام کی شاندار فتح پڑھائی۔احمد یہ جنتری ۱۹۲۱ء صفحہ ۶۱ مولفہ محمد منظور الی صاحب احمد یہ بلڈ مکس لاہور مطبع اسلامیہ سٹیم پریس لاہور۔۲۷ - آپ حضرت مولوی برہان الدین کے فرزند تھے اور ۳۱۳ اصحاب میں سے (نمبر ۱۹۰) تاریخ وفات - جون ۱۹۷۷ء- ۲۸ - تاریخ ولادت ۲۴ جون ۱۸۷۶ء حضرت مولانا غلام حسن خان صاحب پشاوری سے کتاب ازالہ اوہام " لے کر مطالعہ کی اور احمدیت میں آگئے۔اگلے سال قادیان کی طرف ہجرت اختیار کی جہاں مدرس تعلیم الاسلام ہائی سکول سپر نٹنڈنٹ بورڈنگ مینجر ریویو آف ر یلیز اردو و انگریزی نائب محاسب صدر انجمن احمدیہ اور دفاتر کے سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے سالہا سال تک سلسلہ کی خدمت میں سرگرم عمل رہے۔۱۹۱۴ ء سے ۱۹۴۴ء تک احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور سے منسلک ہو کر انجمن کے مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے۔مگر جب حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی نے اللہ تعالٰی کے حکم سے مصلح موعود ہونے کا دعوئی فرمایا تو آپ دوبارہ خلافت اور مرکز احمدیت سے وابستہ ہو گئے اور (۱۰- مارچ ۱۹۴۴ء کو) حضرت مصلح موعود کی بیعت کرلی۔اس وقت تحریک جدید کے افسر امانت ہیں۔(۹- اگست ۱۹۶۵ء کو انتقال فرمایا)