تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 567 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 567

تاریخ احمدیت۔جلدا ۵۶۶ جلسه مذاہب عالم " میں اسلام کی شاندار فتح اقدس نے تحریر فرمایا تھا۔کہ ”میں بنی نوع انسان پر ظلم کروں گا اگر میں اس وقت ظاہر نہ کروں کہ وہ مقام جس کی میں نے یہ تعریفیں کی ہیں اور وہ مرتبہ مکالمہ اور مخاطبہ کا جس کی میں نے اس وقت تفصیل بیان کی وہ خدا کی عنایت نے مجھے عنایت فرمایا ہے تا میں اندھوں کو بینائی بخشوں اور ڈھونڈنے والوں کو اس گم گشتہ کا پتہ دوں۔اور سچائی قبول کرنے والوں کو اس پاک چشمہ کی خوشخبری سناؤں۔جس کا تذکرہ بہتوں میں ہے اور پانے والے تھوڑے ہیں۔میں سامعین کو یقین دلاتا ہوں کہ جس کے ملنے میں انسان کی نجات اور دائمی خوشحالی ہے وہ بجز قرآن شریف کی اپیروی کے ہر گز نہیں مل سکتا۔کاش جو میں نے دیکھا ہے لوگ دیکھیں اور جو میں نے سنا ہے وہ سنیں اور قصوں کو چھوڑیں۔اور حقیقت کی طرف دوڑیں"۔میں سب طالبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ صرف اسلام ہی ہے جو اس راہ کی خوشخبری دیتا ہے اور دوسری قومیں تو خدا کے الہام پر مدت سے مہر لگا چکی ہیں۔سو یقینا سمجھو کہ یہ خدا کی طرف سے مہر نہیں بلکہ محرومی کی وجہ سے انسان ایک حیلہ پیدا کر لیتا ہے اور یقیناً سمجھو کہ جس طرح یہ ممکن نہیں کہ ہم بغیر آنکھوں کے دیکھ سکیں یا بغیر زبان کے بول سکیں۔اسی طرح یہ بھی ممکن نہیں کہ بغیر قرآن کے اس پیارے محبوب کا منہ دیکھ سکیں۔|| میں جوان تھا اب بوڑھا ہوا مگر میں نے کوئی نہ پایا جس نے بغیر اس پاک چشمہ کے اس کھلی کھلی معرفت کا پیالہ پیا ہو"۔اب کی دفعہ پھر تقریر کے دوران میں ہی وقت مقررہ ختم ہو گیا اور پبلک اور صدر صاحبان دونوں نے اصرار کے ساتھ وقت کے اضافہ کا مطالبہ کیا۔جلسہ کی مجلس عاملہ نے اس مطالبہ کو بخوشی پورا کر کے ہزاروں دلوں کو خوشی اور شادمانی سے بھر دیا - D غرضکہ یہ مضمون پوری شان و شوکت سے ختم ہوا۔سب لوگوں نے مسلمانوں مضمون بالا رہا کو مبارک باددی۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی طوعاد کرنا قائل ہو گئے کہ یہ تمام تاثیر خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی۔اور یہ مضمون اسلام کی فتح کا موجب ہوا۔ملک بھر میں اس مضمون کی دھوم مچ گئی اور ہر طرف اس کے چرچے ہوئے۔اور مسلمان بے اختیار بول اٹھے کہ اگر یہ مضمون نہ ہو تا تو آج اسلام کو سیکی اٹھانی پڑتی۔اور ہر ایک کہتا تھا کہ آج اسلام کی فتح ہوئی اور حضور کا مضمون ہی بالا رہا۔اس شاندار فتح کا اعتراف ملک کے بیس کے قریب اخبارات مثلا سول اینڈ ملٹری گزٹ " پیسہ اخبار "چودھویں صدی " (راولپنڈی " سراج الاخبار مشیر ہند " لاہور۔" صادق الاخبار " (بہاولپور) " مخجرد کن پنجاب آبزرور " " وزیر ہند" (سیالکوٹ) اور "جنرل و گوہر آصفی "