تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 534 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 534

تاریخ احمدیت جلدا انگشانات عبد الرحیم صاحب نو مسلم (۸) حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی (۹) حضرت میر محمد اسمعیل صاح (۱۰) حضرت شیخ حامد علی صاحب تھہ غلام نبی۔یہ سفر یکوں پر ہوا۔حضرت اقدس اور میر محمد اسمعیل صاحب ایک سیکے میں سوار ہوئے اور باقی خدام در سرے سیکوں میں۔حضور قریبا دس بجے ڈیرہ بابا نانک پہنچے اور وہاں ایک بڑ کے نیچے آرام کیا۔قریبا گیارہ بجے ایک مخلص کی نہایت درجہ کی کوشش اور سعی سے چولہ صاحب دیکھنے کا ایسا زریں موقعہ ملا کہ اس جگہ کے لوگوں نے بیان کیا کہ جہاں تک ہمیں یاد ہے۔ایسا موقعہ آج تک کسی کو نہیں ملا۔یعنی چولہ صاحب کی تمام تحریرات پر آپ کو اطلاع ہو گئی۔اور آپ کے لئے وہ بہت ہی اچھی طرح کھولا گیا۔چولہ صاحب پر تین سو کے قریب یا کچھ زیادہ رومال لیٹے ہوئے تھے اور بعض ان میں سے بہت نفیس اور قیمتی تھے جب حضرت اقدس جا کر بیٹھے تو ایک گھنٹہ تک تو یہ رومال ہی اترتے رہے پھر وہ کپڑا نمودار ہوا جو چولہ صاحب کے نام سے موسوم ہے۔در حقیقت یہ نہایت مبارک کپڑا ہے جس میں زری کے کام کی بجائے آیات قرآنی لکھی ہوئی ہیں یہ کپڑا کھلانے والوں کو کچھ شرم سی دامنگیر ہوتی جاتی تھی اور وہ حتی المقدور نہیں چاہتے تھے کہ اصل حقیقت سے لوگ اطلاع پائیں۔کیونکہ جو عقیدہ بابا صاحب نے اس کپڑے یعنی چولہ صاحب کی تحریروں میں ظاہر کیا ہے وہ ہندو مذہب کے بالکل مخالف ہے اور اسی وجہ سے جو لوگ چولہ صاحب کی زیارت کراتے ہیں وہ بڑی احتیاط کرتے ہیں۔اور اگر کوئی اصل بھید کی بات دیکھنا چاہے تو ان کا دل پکڑا جاتا ہے۔مگر چونکہ ناخواندہ محض ہیں اس لئے کچھ طمع دینے سے دکھلا دیتے ہیں۔کہاں ہیں جو بھرتے ہیں الفت کا دم اطاعت سے سر کو بنا کر قدم ادھر آئیں دیکھیں یہ تصویر ہے میں پاک چولہ جہانگیر ہے