تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 522 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 522

تاریخ احمدیت جلدا ۵۲۱ تین عظیم الشان علمی انکشافات ہیں (۱) حضرت مولانا نور الدین صاحب (۲) مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی (۳) جناب منشی غلام قادر صاحب فصیح (۴) جناب خواجہ کمال الدین صاحب بی۔اے (۵) مرزا خدابخش صاحب (۲) حضرت مفتی محمد صادق صاحب (۷) منشی غلام محمد صاب سیالکوٹی (۸) حضرت میاں محمد خان صاحب کپور تھلوی حضرت اقدس نے "فن" الرحمن " میں ان خدام کے نام اپنے قلم سے درج کرتے ہوئے لکھا کہ اس بارے میں سب سے زیادہ محنت اور جانفشانی مولانا حکیم نور الدین صاحب اور مولوی عبد الکریم صاحب نے کی ہے۔حضرت مولانا نور الدین صاحب نے اس موقعہ پر نہ صرف کتابوں کا مطالعہ کر کے قیمتی معلومات مہیا کیں بلکہ اس کام کے لئے انگریزی لٹریچر کا ایک قیمتی ذخیرہ بھی خرید کر مہیا کر دیا۔کتاب "فن الرحمن ایسی محققانہ تصنیف قریباً ڈیڑھ ماہ میں ہوئی۔جو بجائے خود ایک معجزہ ہے۔چنانچہ اپریل ۱۸۹۵ء کے کچھ دن گزرے یہ کام شروع ہوا اور مئی ۱۸۹۵ء سے قبل انجام کو پہنچ گیا۔اور پھر اس محنت کے دنوں میں پورا دن اس کام کے لئے کبھی صرف نہیں ہوا بلکہ زیادہ سے زیادہ تیرا یا چوتھا حصہ اس کام میں صرف ہو تا رہا۔اس کتاب میں آپ نے پانچ قطعی اور زیر دست دلائل سے ثابت کر دکھایا ہے کہ عربی زبان ہی ام الالسنہ اور کامل اور الہامی زبان ہے۔ان دلائل کا خلاصہ یہ ہے۔اول :- عربی کے مفردات کا نظام کامل ہے یعنی انسانی ضرورتوں کو وہ مفردات پوری مدد دیتے ہیں اور دو سری لغات اس سے بے بہرہ ہیں۔دوم :- عربی میں اسماء باری و اسماء ارکان عالم و نباتات و حیوانات و جمادات و اعضائے انسان کی وجوہ تسمیہ بڑے بڑے علوم حکمیہ پر مشتمل ہیں۔دوسری زبانیں ہرگز اس کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔سوم :۔عربی کے مواد الفاظ کا تسلسل بھی ایک مستقل نظام رکھتا ہے اور اس نظام کا دائرہ تمام افعال اور اسماء کو جو ایک ہی مادہ کے ہیں ایک سلسلہ حکمیہ میں داخل کر کے ان کے باہمی تعلقات دکھلاتا ہے اور یہ بات اس کمال کے ساتھ دوسری زبانوں میں پائی نہیں جاتی۔چهارم عربی کی تراکیب میں الفاظ کم اور معافی زیادہ ہیں یعنی زبان عربی الف لام اور تنویوں اور تقدیم و تاخیر سے وہ کام نکالتی ہے جس میں دوسری زبانیں کئی فقروں کے جوڑنے کی محتاج ہوتی ہیں۔پنجم :- عربی زبان ایسے مفردات اور تراکیب اپنے ساتھ رکھتی ہے کہ جو انسان کے تمام باریک در بار یک دلی خیالات کا نقشہ کھینچنے کے لئے کامل وسائل ہیں۔بظاہر یہ ایک علمی تحقیق تھی مگر باریک نظری سے دیکھا جائے تو اس کے ذریعہ سے آپ نے اسلام کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔کیونکہ دنیا کے ماہرین لسانیات اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ "ام الالسنہ " صرف عربی