تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 521 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 521

تاریخ احمدیت جلدا ۵۲۰ تین عظیم الشان علمی انکشافات اس نے قاضی بنتا ہے"۔حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موجودہ فرزندوں میں سب سے کم عمر کے ہیں۔آپ کو حدیث و تاریخ اور علم کلام سے خاص مناسبت ہے۔برسوں تک آپ جماعت کے مرکزی شعبہ تعلیم و تربیت کے ناظر رہ چکے ہیں۔اور اب نظارت " اصلاح و ارشاد " کے ایڈیشنل ناظر ہیں۔( آپ ۲۶- دسمبر ۱۹۷۱ء کو انتقال فرما چکے ہیں) الدار میں کنواں حضرت اقدس کے گھر میں اسی سال کنواں لگا یا گیا جو احمدی آبادی کے حلقہ میں (مسجد اقصیٰ کے کنوئیں کے علاوہ) سب سے پہلا کنواں تھا۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر وہ کنواں بنا جو ہے رسہ احمدیہ کے جانب شمال اور بک ڈپو کے عقب میں ہے۔پیشتر از میں آپ کے چچا زاد بھائیوں کے دیوان خانہ اور تائی صاحبہ مرحومہ کے کنوؤں سے پانی لیا جاتا تھا۔ایک دفعہ ہر دو جگہ سے حضرت اقدس کے مقہ کو گالیاں دے کر منع کر دیا گیا اور حضور کے گھر اور آپ کے خدام کو بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑا۔جس پر یہ پہلا کنواں تیار کیا گیا۔11 عربی زبان کے ام الالسنہ ہونے کی زبر دست تحقیق اور من الرحمن" کی تالیف ۱۸۹۵ء کا سال علمی اکتشافات کا ایک مثالی سال ہے اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تین عظیم الشان انکشافات کا اعلان فرمایا جس نے علمی دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا یعنی۔1- عربی زبان "ام الالسنہ" ہے ۲ حضرت باد ا نا تک رحمتہ اللہ علیہ مسلمان تھے۔حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے صلیبی زخموں کے لئے مرہم عیسی " تیار کیا گیا تھا اور اس کے استعمال سے آپ تندرست ہونے کے بعد کشمیر تشریف لائے اور سرینگر محلہ خانیار میں دفن ہوئے۔من الرحمن کی تالیف پہلا انکشاف عربی زبان کے ام الالسنہ ہونے سے متعلق تھا۔اس بارے میں آپ نے نہایت وسیع پیمانے پر تحقیق فرمائی اور پھر اس سے دنیا کو روشناس کرانے کے لئے فن الرحمن " تالیف فرمائی۔اس تحقیق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں حضرت اقدس کے جن خدام نے بڑی جانفشانی اور عرق ریزی سے حصہ لیا ان کے اسمائے گرامی یہ