تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 480
تاریخ احمدیت جلدا ۴۷۹ آئینہ کمالات اسلام کی تصنیف و اشاعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے سوانح مبارک ہیں۔جو آپ نے " سیرۃ خاتم النبین " جیسی بلند پایہ کتاب کی شکل میں تحریر فرمائی۔اس بلند پایہ تالیف کی اشاعت نے ملک کے اسلامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی اور انہوں نے اچھوتے مضامین دلاویز اسلوب بیان اور علم سیرت نبوی اور علم کلام کے نادر امتزاج اور دوسرے محاسن و کمالات پر دل کھول کر خراج تحسین ادا کیا۔۔چنانچہ سیٹھ عبداللہ ہارون ایم ایل اے نے لکھا ” میری رائے میں اس زمانہ میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرہ کی کتابیں تصنیف کی گئی ہیں ان میں سے یہ ایک بہترین کتاب ہے امید ہے کہ یہ کتاب مسلمانان ہند کے لئے نہایت مفید ثابت ہو گی۔شاعر مشرق ڈاکٹر سر محمد اقبال نے اس رائے کا اظہار کیا۔اس تصنیف میں بعض اہم مباحث پر عمدہ بحث کی گئی ہے "۔نواب اکبر یار جنگ بہادر حج ہائیکورٹ حیدر آباد دکن نے اس پر ان الفاظ میں تبصرہ کیا۔"میری نظر میں یہ بے مثل کتاب ہے"۔مولانا سید سلیمان ندوی نے کہا۔اس میں شک نہیں کہ اس تصنیف میں محنت اٹھائی گئی ہے "۔مولانا عبد الماجد صاحب ایڈیٹر اخبار " سچ لکھنو نے اس پر مفصل ریویو کرتے ہوئے لکھا۔"سیرۃ خاتم النبین حصہ دوم بہت مفصل و مشرح ہے اور اس میں علاوہ واقعات تاریخی کے مسائل کا حصہ بھی کثرت سے آگیا ہے۔قانون ازدواج و طلاق - غلامی - تعدد ازدواج - جهاد و غیرہ کے مباحث خصوصاً مفصل ہیں اور انگریزی خوان نوجوان کے حق میں مفید - معجزات پر بھی شانی بحث ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان مسائل پر بحث کرتے وقت مصنف کا قلب تحقیقات فرنگ سے مرعوب ودہشت زدہ نہیں جیسا کہ بد قسمتی سے اکثر متکلمین حال کا حال ہے۔۔۔سرور کائنات کی ذات پر جمال تو وہ ہے جس نے خدا معلوم کتنے بیگانوں تک کے دلوں کو موہ لیا ہے اہل قادیان تو بہر حال کلمہ گو ہیں ان کے کسی مصور کے قلم نے اگر اس حسین و جمیل کی ایسی دلکش تصویر تیار کر دی ہے تو اس پر حیرت بے محل ہے "۔سیرت خاتم النبین " کی تالیف کے دوران ہی میں آپ کی توجہ حضرت مسیح موعود کی سیرت و سوانح سے متعلق صحابہ کرام کی روایت جمع کرنے کی طرف ہوئی۔چنانچہ آپ کی شبانہ روز کوششوں کے نتیجہ میں ”سیرت المہدی " کا قیمتی ذخیرہ شائع ہو کر ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو گیا۔سلسلہ کی بعض گمشدہ کڑیوں کا سراغ اسی سے ملتا ہے اس کے چوتھے حصہ کا مواد بھی فراہم ہو چکا ہے مگر اس کی اشاعت کی نوبت ابھی نہیں آسکی۔تاریخ سلسلہ کی تدوین کے سلسلہ میں آپ کی معرکتہ الاراء تالیف " سلسلہ احمدیہ " ہمیشہ یادگار رہے گی۔جو آپ نے خلافت جوبلی کی تقریب پر ۱۹۳۹ء میں شائع فرمائی۔یہ کتاب جماعت احمدیہ کے پچاس سالہ کارناموں کی مختصر مگر جامع اور مستند تاریخ ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے اس میں سلسلہ