تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 455
تاریخ احمدیت جلدا ۴۵۴ مقرنا ہوں ماموریت کا گیارھواں سال سفر لاہور (۱۸۹۲ء) سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے جنوری ۱۸۹۲ء کے تیسرے ہفتہ میں لاہور والوں پر اتمام حجت کے لئے سفرلاہور اختیار فرمایا۔حضور لاہور اسٹیشن سے قیامگاہ تک یکے میں سوار ہو کر پہنچے۔ابتداء حضور نے منشی میراں بخش صاحب میونسپل کمشنر لاہور کی کوٹھی واقع چونا منڈی میں قیام فرمایا۔لیکن جب وہ جگہ کافی نہ رہی تو آپ محبوب رایوں کے مکان واقع ہیرا منڈی میں تشریف لے گئے۔ایک فاتر العقل شخص کا حملہ حضرت اقدس قیام لاہور کے دوران میں مسجد مولوی رحیم اللہ صاحب میں جو (لنگے منڈی میں میاں چراغ الدین صاحب کے مکانات کے سامنے تھی) نمازیں ادا فرماتے تھے۔ایک روز حضور ظہر یا عصر کی نماز پڑھ کر سیدھا مٹھا بازار کی طرف تشریف لے جارہے تھے جہاں حضور محبوب رایوں کے مکان میں مقیم تھے۔حضور کے پیچھے خدام دس گز کے فاصلے پر تھے۔کہ ایک شخص اچانک آکر لپٹ گیا اور شور مچانے لگا کہ مہدی تو میں ہوں تم نے کیوں دعویٰ کیا ہے ؟ وہ نہ تو آپ کو اٹھا سکا نہ گر اسکا۔حضرت اقدس کے بعض خدام نے اسے پکڑ کر الگ کر دیا۔وہ اسے مارنا چاہتے تھے مگر حضور نے مسکرا کے ارشاد فرمایا کہ اسے کچھ نہ کہو جانے دو۔معذور ہے وہ تو یہ سمجھتا ہے کہ اس کا عمدہ میں نے سنبھال لیا ہے۔حضرت اقدس کی طرف سے صبر کا ایک بے نظیر نمونہ حضرت اقدس " جہاں ٹھرے تھے وہاں لاہور کے مسلمان ہندو مرد عورت ہر مذہب وملت کے لوگ بڑی کثرت سے آتے مختلف سوال کرتے تھے۔حضرت اقدس ان کے شافی جوابات دیتے اور وہ بارب سنتے تھے۔ایک مرتبہ حضرت اقدس مجلس میں