تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 416
تاریخ احمدیت۔جلدا ۴۱۵ علماء وقت کو تحریری مباحثہ کی دعوت حضور کچھ دن امرتسر میں مقیم رہے۔پھر لدھیانہ سے ڈپٹی کمشنر کی یہ چھٹی موصول ہونے پر کہ آپ کو لدھیانہ میں ٹھہرنے کے وہی حقوق حاصل ہیں جیسا کہ دیگر رعایا سرکار انگریزی کو حاصل ہیں۔حضور لدھیانہ واپس تشریف لے گئے۔جہاں کچھ عرصہ قیام فرما کر قادیان آگئے۔