تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 385 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 385

تاریخ احمدیت۔جلدا ۳۸۴ دعوی مسیحیت د ۲۴ ماموریت کانواں اور دسواں سال فتح اسلام اور توضیح مرام کی تصنیف و اشاعت اور دعویٰ مسیحیت (A91-1^4+ شدید علالت ۱۸۹۰ء میں حضرت اقدس علیہ السلام کئی ماہ تک شدید بیمار رہے حتی کہ بظا ہر زندگی کی امید منقطع ہو گئی۔بیماری کا یہ حملہ مارچ ۱۸۹۰ء کے آخری ہفتہ میں ہوا۔مئی میں آپ ڈاکٹری علاج کے لئے لاہور تشریف لائے اور اپنے فرزند اکبر مرزا سلطان احمد صاحب نائب تحصیلدار کے مکان پر ٹھرے اور مشہور ناولسٹ مسٹر احمد حسین کے والد ڈاکٹر محمد حسین صاحب کے زیر علاج رہے۔آپ کی طبیعت ایک مرض دوری کے باعث اکثر بیمار رہتی تھی اور ضعف تشویشناک حد تک بڑھ گیا تھا شروع جولائی میں آپ تبدیلی آب و ہوا کے لئے عازم لدھیانہ ہوئے اور محلہ اقبال گنج میں پر مکان شهزاده حیدر فروکش ہوئے۔یہ ساری تفصیلات حضور انور کے ان خطوط سے ملتی ہیں جو انسی دنوں آپ نے اپنے مخلص مرید حضرت چوہدری رستم علی صاحب مدار ضلع جالندھر کے نام تحریر فرمائے اور جو مکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر ۳ صفحہ ۱۰۶ تا ۱۰۹ میں شائع شدہ ہیں۔۱۸۹۰ء کے آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ عظیم الشان انکشاف ہوا کہ حضرت مسیح ناصری جن کو مسلمانوں نے آسمان پر زندہ سمجھ رکھا ہے اور جن کے متعلق وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آخری زمانہ میں وہ اپنے خاکی جسم کے ساتھ دوبارہ دنیا میں واپس تشریف لا ئیں گے ، وفات پاچکے ہیں اور ان کے مثیل کی شکل میں آپ کو دنیا کی ہدایت اور اسلام کی اشاعت کے لئے مبعوث فرمایا گیا ہے۔اس انکشاف پر آپ نے فتح اسلام اور پھر " توضیح مرام " کے نام سے دو کتابیں شائع فرما ئیں جن میں اپنے دعوئی مسیحیت کا اعلان فرمایا۔اور لکھا کہ حضرت مسیح ابن مریم علیہ "