تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 344 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 344

تاریخ احمدیت جلد ! ۳۴۳ جماعت کا سنگ بنیاد بیعت کے بعد نصائح حضرت اقدس کا اکثر یہ دستور تھا کہ بیعت کرنے والوں کو نصائح فرماتے تھے۔چند نصائح بطور نمونہ درج ذیل ہیں۔اس جماعت میں داخل ہو کر اول زندگی میں تغیر کرنا چاہیے۔کہ خدا پر ایمان سچا ہو اور وہ ہر مصیبت میں کام آئے۔پھر اس کے احکام کو نظر خفت سے نہ دیکھا جائے بلکہ ایک ایک حکم کی تعظیم کی جائے اور عملاً اس تعظیم کا ثبوت دیا جائے“۔ہمہ وجوہ اسباب پر سرنگوں ہوتا اور اسی پر بھروسہ کرنا اور خدا پر تو کل چھوڑ دینا یہ شرک ہے اور گویا خدا کی ہستی سے انکار - رعایت اسباب اس حد تک کرنی چاہیے۔کہ شرک لازم نہ آئے۔ہمارا مذہب یہ ہے کہ ہم رعایت اسباب سے منع نہیں کرتے مگر اس پر بھروسہ کرنے سے منع کرتے ہیں۔دست در کار دل بایار والی بات ہونی چاہیے؟۔"دیکھو تم لوگوں نے جو بیعت کی ہے اور اس وقت اقرار کیا ہے اس کا زبان سے کہہ دینا تو آسان ہے لیکن نبھانا مشکل ہے۔کیونکہ شیطان اس کوشش میں لگا رہتا ہے کہ انسان کو دین سے لا پروا کر دے دنیا اور اس کے فوائد کو تو وہ آسان دکھاتا ہے اور دین کو بہت دور۔اس طرح دل سخت ہو جاتا ہے اور پچھلا حال پہلے سے بد تر ہو جاتا ہے اگر خدا کو راضی کرتا ہے تو اس گناہ سے بچنے کے اقرار کو نبھانے کے لئے ہمت اور کوشش سے تیار رہو"۔فتنہ کی کوئی بات نہ کرو۔شرنہ پھیلاؤ - گالی پر صبر کرو - کسی کا مقابلہ نہ کرو جو مقابلہ کرے اس سے بھی سلوک اور نیکی کے ساتھ پیش آؤ۔شیریں بیانی کا عمدہ نمونہ دکھلاؤ کچے دل سے ہر ایک حکم کی اطاعت کرو کہ خدا راضی ہو جائے۔اور دشمن بھی جان لے کہ اب بیعت کر کے یہ شخص وہ نہیں رہا جو پہلے تھا۔مقدمات میں سچی گواہی دو۔اس سلسلہ میں داخل ہونے والے کو چاہئے کہ پورے دل پوری ہمت اور ساری جان سے راستی کا پابند ہو جائے " - HD بعض لوگ بیعت کرنے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا کرتے تھے کہ حضور کسی وظیفہ وغیرہ کا ارشاد فرما ئیں۔اس کا جواب اکثر یہ دیا کرتے تھے کہ نماز سنوار کر پڑھا کریں اور نماز میں اپنی زبان میں دعا کیا کریں۔اور قرآن شریف بہت پڑھا کریں۔آپ وظائف کے متعلق اکثر فرمایا کرتے تھے کہ استغفار کیا کریں۔سورہ فاتحہ پڑھا کریں۔درود شریف لاحول اور سبحان اللہ پر مداومت کریں۔اور فرماتے تھے کہ بس ہمارے وظائف تو یہی ہیں۔رجسٹر بیعت ابتداء حضرت میر محمد اسحاق صاحب رضی رجسٹر بیعت اولیٰ کی مکمل فہرست اللہ عنہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کاغذات