تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 339
تاریخ احمدیت۔جلدا ۳۳۸ جماعت کا سنگ بنیاد ایک جگہ اکٹھا ہو کر ایک دریا کی صورت میں بہتا ہوا نظر آئے خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور تو بہ نصوع اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور نبی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا ایک خاص گروہ ہو گا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا۔اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا۔اور وہ جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشینگوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا۔وہ خود اس کی آب پاشی کرے گا اور اس کو نشو و نمادے گا۔یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی۔اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کے چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے۔وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہر یک قسم کی برکت میں دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا اور ہمیشہ قیامت تک ان میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نصرت دی جائے گی اس رب جلیل نے یہی چاہا ہے وہ قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ہر ایک طاقت اور قدرت اسی کو ہے"- بیعت کے لئے لدھیانہ پہنچنے کا ارشاد اسی اشتہار میں آپ نے ہدایت فرمائی کہ بیعت پہنچ جائیں۔کرنے والے اصحاب ۲۰- مارچ کے بعد لدھیانہ ہوشیار پور میں شیخ مہر علی صاحب انہی دنوں شیخ مر علی صاحب رکیں ہوشیار پور کی ایک تقریب میں شمولیت کے لڑکے کی شادی کی تقریب تھی جس میں شمولیت کے لئے انہوں نے درخواست کر رکھی تھی۔اس لئے بیعت لینے سے قبل حضرت اقدس کو ایک مرتبہ ہوشیار پور بھی جانا پڑا۔اس سفر میں منشی عبد اللہ صاحب سنوری - میر عباس علی صاحب لدھیانوی اور حافظ حامد علی صاحب آپ کے قدیم خادم آپ کے ساتھ تھے۔شیخ صر علی صاحب نے یہ انتظام کیا تھا کہ دعوت میں کھانے کے وقت رؤساء کے واسطے الگ کمرہ تھا اور ان کے ساتھیوں اور خدام کے لئے الگ۔مگر حضرت اقدس کا قاعدہ یہ تھا کہ اپنے خدام کو کمرے میں پہلے داخل کرتے پھر خود داخل ہوتے تھے۔اور ان کو اپنے دائیں بائیں بٹھاتے تھے۔ان دنوں وہاں مولوی محمود شاہ صاحب مجھے ہزار دی کا وعظ ہونے والا تھا حضرت اقدس نے منشی عبداللہ صاحب سنوری کے ہاتھ بیعت کا اشتہار دے کر انہیں کہلا بھیجا کہ آپ اپنے لیکچر کے وقت کسی مناسب موقع پر میرا اشتہار بیعت پڑھ کر سنادیں۔اور میں خود بھی آپ کے لیکچر میں آؤں گا۔