تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 316
تاریخ احمدیت۔جلدا ۳۱۵ حضرت اقدس کے جدی خاندان سے متعلق قمربی نشان ماموریت کا ساتواں سال حضرت اقدس مسیح موعود کے جدی خاندان متعلق خدا تعالیٰ کا ایک قهری نشان (۱۸۸۸ء) مولوی محمد امام الدین صاحب سے خط و کتابت منٹگمری میں ایک صاحب مولوی محمد امام الدین "فاتح الكتاب المسين" ہوتے تھے جو مسلمانوں میں یہ ملحدانہ عقیدہ پھیلانے میں مصروف رہتے تھے کہ قرآن شریف سے قبل کی آسمانی کتابیں ہنوز قابل عمل ہیں اور قرآن شریف کے نزول سے منسوخ نہیں ہو ئیں۔اس سلسلہ میں انہوں نے بعض اہل اسلام کی تحریک پر حضرت اقدس کی خدمت میں بھی ۲۲ - اپریل ۱۸۸۸ء کو ایک خط لکھا۔حضرت اقدس نے اس کے جواب میں ۲۸ - اپریل ۱۸۸۸ء کو ایک مفصل مکتوب تحریر فرمایا جس میں آپ نے اس فتنہ انگیز خیال کی تردید میں لکھا۔”میری دانست میں آپ نے ایک ایسا فضول اور بے بنیاد دعوئی اپنے ذمہ لے لیا ہے جس کا ثبوت آپ کے لئے محال اور ممتنع ہے۔بینات قرآنی سے آپ کیوں بھاگتے ہیں۔کیا کبھی قرآن شریف کی تلاوت کا بھی اتفاق نہیں ہوا۔اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةَ فِيهَا كُتُب قيمة۔سو جس حالت میں اللہ جل شانہ آپ فرماتا ہے کہ تمام پاک صداقتیں جو پہلی کتابوں میں تھیں اس کتاب میں درج ہیں تو آپ ایسی جامع کتاب کو کیوں نظر تحقیر سے دیکھتے ہیں آپ کے لئے یہ طریق بہتر ہے کہ چند پاک صداقتیں کسی پہلی کتاب کی جو آپ کے گمان میں قرآن شریف میں نہیں پائی جاتیں اس عاجز کے سامنے پیش کریں پھر اگر یہ عاجز قرآن شریف سے وہ صداقتیں دکھلانے میں قاصر رہا تو آپ کا دعویٰ خود بخود ثابت ہو جائیگا کہ ایسی ضروری