تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 309 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 309

تاریخ احمدیت جلد آریہ سماج کا طوفان بے تمیزی حقیقت ہے کہ اہل امریکہ کو سمجھتے ہیں کہ اسلام عرب میں پیدا ہوا تھا مگر اس کی تعلیم کے لئے ان کی نگاہیں ہندوستان ہی کی طرف اٹھ رہی ہیں اس کے بعد مسٹروب جب تک زندہ رہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور قادیان سے عقیدت مند رہے اور آخر دم تک سلسلہ مراسلت جاری رکھا۔انہی کے ذریعہ سے امریکہ کے نو مسلم مسٹر اینڈرسن حضرت مفتی صاحب سے خط و کتابت کر کے ۲۶ - ستمبر ۱۹۰۴ء کو داخل اسلام ہوئے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کا اسلامی نام احمد تجویز فرمایا انہیں حضرت اقدس کی وفات کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا اور انہوں نے لکھا۔" مرزا صاحب نے ایک بڑا کام پورا کیا اور سینکڑوں کے دلوں میں نور صداقت پھیلایا۔جن تک غالبا صداقت کسی طرح نہ پہنچ سکتی تھی۔۔۔لاریب اس شخص کو خدا تعالٰی نے اس بڑے کام کے واسطے برگزیدہ کیا تھا جو انہوں نے پورا کر دکھایا ہے۔اور مجھے اس میں شک نہیں کہ وہ فردوس بریں میں اولیاء و انبیاء کی رفاقت سے لطف اندوز ہونگے"۔ایسے عظیم الشان اور نیک انسان کی وفات غمگین کرنے والی ہے لیکن چونکہ وہ اپنا کام ختم کر چکے تھے قادر مطلق کی مرضی یہی تھی کہ ان کی دنیوی زندگی ختم ہو۔انہوں نے ایک عظیم الشان کام کیا ہے اس لئے ان کا اجر بھی عظیم الشان ہو گا"۔حضرت مولانا حسن علی کے بیان کردہ واقعات ہندوستان کے مشہور مسلم مشنری حضرت مولوی حسن علی نے اپنی کتاب " تائید حق" میں مسٹر محمد الیگزینڈ روب اور امریکہ میں تبلیغ اسلام کے ابتدائی حالات لکھے ہیں جن کا یہاں درج کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔آپ لکھتے ہیں۔" حاجی عبد اللہ عرب ایک میمن تا بز ہیں جو کلکتہ میں تجارت کرتے تھے۔جب اللہ تعالٰی نے لاکھ دو لاکھ کی پونجی کا ان کو سامان کر دیا تو ہجرت کر کے مدینہ میں جائے۔وہاں باغوں کے بنانے میں بہت کچھ صرف کیا۔بہت عمدہ عمدہ باغ تیار تو ہو گئے۔لیکن عرب کے بدوؤں کے ہاتھوں پھل ملنا مشکل۔آخر بیچارے پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔جدہ میں آکر ایک مختصری پونچی سے تجارت شروع کر دی بمبئی سے تجارتی تعلق ہونے کی وجہ سے ہندوستان میں بھی کبھی کبھی آجاتے ہیں۔یہ بزرگ ایک نہایت اعلیٰ درجہ کا مومن ہے۔اللہ نے اس شخص کو مادر زاد ولی بنایا ہے۔اس کمال و خوبی کا مسلمان میری نظروں سے بہت ہی کم گزرا۔مثل بچوں کے دل گناہوں سے پاک وصاف - خدا پر بہت ہی بڑا تو کل ہمت نہایت بلند - مسلمانوں کی خیر خواہی کا وہ جوش کہ صحابہ یاد آجائیں۔اے خدا اگر عبد اللہ عرب کے سے پانچ سو مسلمانوں کی جماعت بھی تو قائم کر دے تو ابھی مسلمانوں کی دنیا ہی بدل جائے۔خدا نے اپنے فضل وکرم سے مجھ کو بھی کچھ تھوڑا سا جوش