تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 257
تاریخ احمدیت۔جلدا FAY نشان نمائی کی عالمگیر دعوت صداقت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔پنڈت لیکھرام کی آمادگی اور مصلحت دوسرا شخص جس نے حضرت اقدس کی دعوت پر بظاہر آمادگی کا اظہار کیا پنڈت لیکھرام تھا۔پنڈت آمیز کارروائیوں کے ساتھ فرار لیکھرام نے امرتسر میں کسی سے حضرت اقدس کا اشتہار (مطبوعہ مطبع مرتضائی لاہور) پڑھا اور ۳- اپریل ۱۸۸۵ء کو منشی اندرمن جیسی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان دعوت میں خود ساختہ رنگ بھرتے اور نئے معنے ڈالتے ہوئے حضرت اقدس کی خدمت میں لکھا کہ وہ قادیان میں ایک سال تک رہنے اور نشان دیکھنے کا خواہاں ہے بشرط کہ آپ اول بحساب دو سو روپیہ ماہوار) کے کل ۲۴۰۰ روپیہ ایک سال کا داخل خزانہ سرکار فرما دیو ہیں۔اور اقرار نامہ تحریر کر دیویں کہ اگر ایک سال تک آپ کی ہدایت اور آسمانی نشانات و معجزات و غیره سے تسلی نہ پا کر آپ کے دین کو قبول نہ کروں تو وہ مبلغان مجھ کو مل جاویں اور وہ روپیہ تا انقضائے ایک سال کے خزانہ سرکاری میں مکفول رہے اس کے واپس لینے کا آپ کو اختیار نہ ہو گا"۔دعوت نشان نمائی میں حضرت اقدس کا روئے سخن چونکہ محض غیر مذاہب کے چیدہ ، منتخب اور مشہور رہنماؤں کی طرف تھا اس لئے حضور علیہ السلام نے اسے جواب دیا کہ خط مطبوعہ کے مخاطب وہ لوگ ہیں جو اپنی قوم میں معزز اور سر بر آوردہ ہیں۔جن کا ہدایت پانا ملک کے ایک کثیر طبقہ پر موثر ہو سکتا ہے مگر آپ اس حیثیت اور مرتبہ کے آدمی نہیں ہیں۔اور اگر میں نے اس رائے میں غلطی کی ہے اور آپ فی الحقیقت مقتداء و پیشوائے قوم ہیں تو صرف اتنا کریں کہ قادیان لاہور، پشاور ، امرت سر اور لدھیانہ کی آریہ سماج کی طرف سے یہ حلفیہ بیان بھجوا دیں کہ یہ صاحب ہمارے پیشوا ہیں۔اور اگر اس بروحانی مقابلہ میں مغلوب ہو کر نشان آسمانی مشاہدہ کر لیں تو ہم سب بلا توقف حلقہ بگوش اسلام ہو جائیں گے۔پنڈت لیکھرام نے اس معقول مطالبہ کو پورا کرنے کی بجائے اخبارات میں حضور کو بد نام کرنے کی مہم شروع کر دی کہ جس حالت میں میں آریہ سماج کا ایک مشہور لیڈر ہوں اور پھر طالب حق تو پھر مجھے آسمانی نشان دکھانے اور اسلام کی حقیقت مشاہدہ کرانے سے کیوم محروم رکھا جاتا ہے اور کیوں چوبیس سو روپیہ دینے کی شرط پر مجھ کو قادیان میں رہ کر نشان آزمانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پنڈت لیکھرام کا یہ غایت درجہ اصرار دیکھا تو آپ نے اس کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرمایا کہ میں جہاں چاہیں۔۲۴۰۰ کی موعود رقم جمع کرانے کو تیار اور مستعد ہوں مگر چونکہ آپ نے دعوت نامہ کی شرائط سے تجاوز کر کے یہ رقم کسی بنک میں محفوظ کر الینے کا مطالبہ کیا ہے اسی طرح مجھے بھی حق پہنچتا ہے کہ میں بھی فقط اس لئے کہ نشان آسمانی کے دیکھنے کے بعد