تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 248
تاریخ احمدیت۔جلدا ۲۴۷ ایک نہایت مبارک اور مقدس خاندان کی بنیاد " مجھے انہوں نے بڑے آرام کے ساتھ رکھا مگر میں انہی گھر گئی تھی"۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نکاح پر جہاں حضرت مسیح موعود کے خاندان اور دلی کی برادری میں غم و غصہ کی لہردوڑ گئی تھی وہاں خود حضرت کے بعض قدیم اور مخلص رفقاء نے بھی آپ کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر اظہار افسوس کیا۔چنانچہ مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی نے خط بھیجا کہ " مجھے حکیم محمد شریف صاحب کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ آپ باعث سخت کمزوری کے اس لائق نہ تھے۔اگر یہ امر آپ کی روحانی قوت سے تعلق رکھتا ہے تو میں اعتراض نہیں کر سکتا کیونکہ میں اولیاء اللہ کے خوارق اور روحانی قوتوں کا منکر نہیں ورنہ ایک بڑے فکر کی بات ہے ایسا نہ ہو کہ کوئی ابتلا پیش آدے"۔غرض اپنے تو ابتلاء میں پڑ گئے اور بیگانوں نے خوب کھل کرچہ میگوئیاں کیں مذاق اڑایا۔مگر خدا نے عرش سے آپ کو ۱۸۸۶ء میں یہ جاں فزا بشارت دی کہ۔" تیرا گھر برکت سے بھرے گا۔اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا۔اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا تیری نسل بہت ہوگی اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔مگر بعض ان میں سے کم عمری میں فوت بھی ہوں گے اور تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی اور ہر ایک شاخ تیرے جدی بھائیوں کی کائی جائے گی اور وہ جلد لاولد ہو کر ختم ہو جائے گی اگر وہ تو بہ نہ کریں گے تو خدا ان پر بلا پر بلا نازل کرے گا۔یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے ان کے گھر بیواؤں سے بھر جائیں گے اور ان کی دیواروں پر غضب نازل ہو گا۔لیکن اگر وہ رجوع کریں گے تو خدارحم کے ساتھ رجوع کرے گا۔خدا تیری برکتیں ارگرد پھیلائے گا اور ایک اجڑا ہوا گھر تجھ سے آباد کرے گا۔اور ایک ڈراؤ ناگھر برکتوں سے بھر دے گا - تیری ذریت منقطع نہیں ہوگی اور آخری دنوں تک سر سبز رہے گی۔خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا۔اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دے گا"۔چنانچہ اس وعدہ کے مطابق حضرت ام المئومنین کے ذریعہ سے ایک مبارک نسل کا آغاز ہوا اور آپ کے بطن مبارک سے پانچ صاحبزادے اور پانچ صاحبزادیاں پیدا ہو ئیں جن کے اسماء گرامی یہ ہیں۔-f - صاحبزادی عصمت (ولادت ۱۵- اپریل ۱۸۸۶ء- رفات جولائی ۱۸۹۱ء) بشیر اول (ولادت ۷ - اگست ۱۸۸۷ء بعد از نصف شب وفات ۴- نومبر ۱۸۸۸ء (سبز اشتهار) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (ولادت ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ ء دس گیارہ بجے شب) صاحبزادی شوکت (ولادت ۱۸۹۱ء چار بجے شام - وفات ۱۸۹۲ء)