تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 201
تاریخ احمدیت جلدا خلعت ماموریت سے سرفرازی ماموریت کا پہلا اور تاریخی الهام نازل کیا گیا جو کم و بیش ستر فقرات پر مشتمل تھا اور جس کے ابتدائی کلمات یہ تھے۔يَا أَحْمَدُ بَارَكَ اللهُ فِيكَ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَالكِنَّ اللَّهُ رَى الرَّحْمٰنُ عَلَمَ القران لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أَنْذِرَا اَبَاءهُمْ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلَ الْمُجْرِ مِيْنَ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَأَنَا اول المُؤْمِنِينَ۔یعنی اے احمد خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی ہے جو کچھ تو نے چلایا وہ تو نے نہیں بلکہ خدا نے چلایا۔خدا نے تجھے قرآن سکھایا تا ان لوگوں کو تو ڈرائے جن کے باپ دادا کو انذار نہیں کیا گیا اور تا خدا کی حجت پوری ہو اور مجرموں کی راہ کھل جائے۔کہہ دے میں خدا کی طرف سے مامور اور اول المومنین ہوں۔ماموریت کا یہ الہام جماعت احمدیہ کے قیام میں سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔اس الہام میں جہاں آپ کی پوری زندگی کے اہم واقعات مثلاً مستقبل میں منتظم مخالفت کے باوجود آپ کی شاندار کامیابی اور آپ کی طرف تصرف الہی کے تحت ایک عالم کے مجھے آنے سے متعلق قبل از وقت خبریں دی گئیں وہاں آپ کی شان ماموریت کو رسالت و نبوت سے تعبیر کرتے ہوئے بتا دیا گیا کہ آپ قرآنی پولی - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه کے مصداق ہیں اور آپ ہی کے ہاتھوں دین خدا کو دلائل وبراہین کے ذریعہ سے بھی ادیان عالم پر روحانی ہونا ! غلبہ نصیب ہو نا مقدر ہے اور یہ سب کچھ رسول اکرم ﷺ کی اتباع و غلامی کے طفیل ہو گا جیسا کہ آپ کو الہاما تایا گیا۔كُل بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَمَ وَتَعَلَّمَ - یعنی مِنْمُ ہر ایک برکت محمد ﷺ کے افاضہ سے عطا ہوئی ہے پس معلم (یعنی رسول عربی ال ) بھی مبارک اور منظم (یعنی مسیح موعود) بھی۔اسی لئے آپ فرماتے ہیں مصطفیٰ پر تیرا بے حد ہو سلام اور رحمت اس سے یہ نور لیا بار خدایا ہم نے غرضیکہ ماموریت کے اس پہلے الہام ہی میں اللہ تعالٰی کی طرف سے آپ کے حقیقی منصب کی نشاندہی کر دی گئی تھی لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام چونکہ فنافی الرسول کی انتہائی منزلیں طے کر کے اس آخری حد تک پہنچ گئے تھے جہاں انسان کی اپنی ہستی محمد یت کے بحر بیکراں میں ہمیشہ کے لئے فنا ہو جاتی ہے اور ہر طرف آنحضرت لا کا مقدس وجود ہی جلوہ گر ہوتا ہے اس لئے آپ نے براہین احمدیہ " میں الہام ماموریت درج کر کے صاف لکھا " تمام ملائکہ کو بھی اس جگہ برابری کا دم مارنے کی جگہ نہیں۔چہ جائیکہ کسی اور کو آنحضرت کے کمالات سے کچھ نسبت ہو خداوند کریم نے اس