تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 200
تاریخ احمدیت جلدا - 199 خلعت ماموریت سے سرفرازی ہم اللہ الرحمن الرحيم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم و على عبده المسيح الموعود ماموریت کا پہلا سال خلعت ماموریت سے سرفرازی (۱۸۸۲ء) ماموریت کا پہلا الہام اوائل کا واقعہ ہے کہ حضرت اقدس سیدنا مسیح موعود علیہ السلام کو ایک دفعہ مسجد اقصیٰ میں کشفا دکھایا گیا کہ ایک باغ لگایا جا رہا ہے اور میں r اس کا مالی مقرر ہوا ہوں "۔یہ دراصل ماموریت کی پہلی بشارت تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آپ کو گلشن محمد ( ﷺ) کی باغبانی کا فریضہ سپرد ہونے والا ہے۔اس کشف کے ایک عرصہ بعد جب کہ آپ براہین احمدیہ (حصہ سوم) کا حاشیہ تحریر فرما رہے تھے۔آپ پر یکا یک ربودگی کا عالم طاری ہوا اور حالت کشف میں آنحضرت رونق افروز ہوئے اور آپ کو شرف معانقہ بخشا۔اس وقت ا آنحضرت کا روئے مبارک چودھویں رات کے چاند کی مانند چمک رہا تھا۔آپ نے دیکھا کہ حضور انور کے مقدس چہرے سے نور کی کرنیں نکل نکل کر آپ کے اندر داخل ہو رہی ہیں آپ یہ نور ظاہری روشنی کی طرح مشاہدہ کر رہے تھے اور پورے یقین کے ساتھ سمجھتے تھے کہ آپ صرف باطنی آنکھوں ہی سے نہیں بلکہ ظاہری نظر سے بھی اس نظارہ سے محظوظ ہورہے ہیں۔آنحضرت ﷺ سے معاشقے کے بعد آپ کے لئے یہ فیصلہ کرنا دشوار ہو گیا کہ آیا آنحضرت ا آپ سے الگ ہوئے ہیں یا تشریف لے گئے ہیں۔زیارت مصطفوی ﷺ کی اس عظیم الشان تجلی کے بعد جو ۱۸۸۲ عیسوی کے آغاز میں ہوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر الہام الہی کے دروازے کھول دیئے گئے اور خدا تعالی کی طرف سے