تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 116 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 116

تاریخ احمدیت جلدا ۱۱۵ قادیان میں دینی مصروفیات آپ کا پلڑا بھاری ہوگا"۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان بالواسطہ سرگرمیوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ اگر چہ قادیان میں عیسائی مشنری پادری بیٹ وغیرہ آجایا کرتے تھے مگر انہیں حضرت اقدس سے مذہبی گفتگو کرنے کی جرات نہیں ہوتی تھی۔بلکہ وہ یہاں آتے اور بازاروں میں وعظ کر کے واپس چلے جاتے تھے۔وہ اس بات سے مایوس تھے کہ قادیان میں بھی کوئی شخص عیسائی ہو جائے گا۔پادری بیٹ مین کو توقع پیدا ہوئی کہ قادیان کا بھائی کشن سنگھ عیسائیت قبول کرلے گا۔لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے راہ درسم رکھتا ہے تو اس نے صاف کہہ دیا کہ کشن سنگھ کے خیالات مرزا صاحب نے بگاڑ دیتے ہیں مطلب یہ کہ حضرت مرزا صاحب کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے کشن عیسائیت کا شکار ہر گز نہیں ہو سکتا۔قادیان میں جو ہندو حضرت مسیح موعود علیہ لالہ شرعیت کے لئے ایک آسمانی نشان الصلوة والسلام کے پاس اکثر حاضر ہوا کرتے |14| تھے۔ان میں قادیان کی آریہ سماج کے سیکرٹری لالہ شرمیت اور لالہ ملاوائل بالخصوص قابل ذکر ہیں۔یہ دونوں اصحاب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعدد آسمانی نشانوں کے گواہ بنے اور آپ نے اپنی کتابوں میں ان کی شہادتیں درج فرمائیں جن سے وہ آریوں کے شدید دباؤ کے باوجود آخری وقت تک انکار نہ کر سکے۔۱۸۷۰ء میں اللہ تعالی نے لالہ شرمیت کو اسلام کی سچائی کا ایک ایسا زبردست نشان دکھایا کہ انہیں اسلام کی عظمتوں کا اعتراف کرنا پڑا۔اس نشان کی تفصیل یہ ہے کہ لالہ شرمیت کا ایک بھائی لالہ شمبر داس اور ایک اور ہندو لالہ خوشحال چند نامی ایک مقدمہ میں ناگہانی طور پر ماخوذ ہو کر قید کر لئے گئے۔عدالت عالیہ میں ان دونوں کی اپیل دائر تھی۔کہ لالہ شرمپت رائے نے جو شدت عناد کی وجہ سے آنحضرت ﷺ کے معجزات کو محض مفروضہ داستانیں قرار دیتا تھا۔ایک دن حضور سے کہا کہ غیبی خبر اسے کہتے ہیں کہ آج کوئی یہ بتلا سکے کہ اس ہمارے مقدمہ کا انجام کیا ہے۔حضرت اقدس نے جواب دیا کہ غیب تو خاصہ خدا ہے اور خدا کے پوشیدہ بھیدوں سے نہ کوئی نجوئی واقف ہے نہ رمال نہ فال گیر۔ہاں خدا جو آسمان و زمین کی ہر ایک بات سے واقف ہے اپنے کامل اور مقدس رسولوں کو اپنے ارادہ و اختیار سے بعض اسرار فیہ پر مطلع کرتا ہے اور نیز کبھی کبھی جب چاہتا ہے تو اپنے سچے رسول کے کامل تابعین پر جو اہل اسلام ہیں ان کی تابعداری کی وجہ سے اور نیز اس وجہ سے کہ وہ رسول خدا کے علوم کے وارث ہیں۔بعض اسرار پوشیدہ ان پر کھولتا ہے تا ان کے صدق مذہب پر ایک نشان ہو۔لیکن