لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 587 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 587

587 ۳- اپریل کو ایک حکیم صاحب اور ڈاکٹر کرنل الہی بخش صاحب نے حضور کا طبی معائنہ کر کے مشورہ دیا کہ خدا کے فضل سے حضور کو کوئی بیماری نہیں۔مگر کام کی زیادتی اور آرام کی کمی کی وجہ سے جسم میں کمزوری ہے۔انہوں نے حضور کی خدمت میں اصرار سے عرض کیا کہ حضور جہاں تک ہو سکے بہت آرام فرما ئیں۔۱۶۵ حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کی شفایابی۔11 مئی ۱۹۵۶ء حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس جو کئی ماہ سے میوہسپتال کے البرٹ وکٹر وارڈ میں زیر علاج تھے۔مورخہ 11 مئی ۱۹۵۶ء کو شفا یاب ہو کر واپس ربوہ پہنچ گئے۔الحمد للہ ) حکومت چین سے تبلیغ اسلام کو روکنے پر قرارداد مورخہ ۱۸ مئی ۱۹۵۶ء کو نماز جمعہ کے معاً بعد جماعت احمدیہ لاہور کا ایک اجلاس محترم جناب چوہدری اسد اللہ خاں صاحب امیر جماعت لاہور کی صدارت میں ہوا۔جس میں باتفاق رائے یہ ریز و لیوشن پاس کیا گیا کہ ا۔حکومت سپین نے اسلام کی تبلیغ روکنے کیلئے جو قدم اٹھایا ہے وہاں کے مبلغ اسلام کو اسلام کی تبلیغ کرنے سے منع کر دیا ہے اور بصورت دیگر انہیں سپین سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے ) جماعت احمد یہ کے نزدیک حکومت سپین کا یہ اقدام آزادی ضمیر کے بالکل خلاف ہے۔لہذا جماعت احمد یہ لا ہور حکومت پاکستان کی خدمت میں پر زور درخواست کرتی ہے کہ وہ حکومت سپین کے پاس اس کی اس حرکت کے خلاف پر زور احتجاج کرے اور اسے اطلاع دے دے کہ اگر اس نے اس نا واجب حکم کو واپس نہ لیا تو حکومت پاکستان بھی عیسائی مبلغین کو پاکستان میں تبلیغ کرنے سے روکنے پر مجبور ہو جائے گی۔۲- نیز حکومت پاکستان حکومت انگلستان و امریکہ اور دوسری عیسائی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرے کہ وہ حکومت سپین پر زور ڈال کر یہ حکم منسوخ کروائیں۔ورنہ حکومت پاکستان بھی مسلمانوں کے جذبات کی خاطر پاکستان میں عیسائیت کی تبلیغ روکنے پر مجبور ہوگی۔۱۶۷ حضرت مولوی رحمت علی صاحب رئیس التبلیغ انڈونیشیا کی علالت حضرت مولوی رحمت علی صاحب رئیس التبلیغ انڈونیشیا جوکئی ماہ میوہسپتال کے البرٹ وکٹر وارڈ میں