لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 328 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 328

328 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت صدر انجمن احمدیہ نے آپ کو تمام نظارتوں، دفتر محاسب، پرائیوٹ سیکرٹری کے لئے آنریری آڈیٹر مقرر فرمایا ہے آپ جب چاہیں تشریف لا کر دفاتر کے حسابات کا معائنہ فرمائیں۔والسلام فتح محمد سیال ناظر اعلی قادیان ۲۔خاص طور پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ کام آپ محض حصول ثواب کی خاطر بجا لاتے رہے۔کچھ عرصہ کے بعد آپ لاہور سے قادیان آمد و رفت کا کرایہ بھی صدرانجمن سے وصول نہیں کرتے تھے۔جناب چوہدری فتح محمد صاحب سیال ناظر اعلی کی حسب ذیل چٹھی سے یہ امر بخوبی ظاہر ہے۔مورخہ ۲۹۔جولائی ۱۹۴۲ء مکرم شیخ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ نے اپنی تحریر مورخہ ۲۴۔جولائی ۱۹۴۲ء میں تحریر فرمایا ہے کہ آپ آئندہ آڈٹ کے کام کے لئے کوئی سفر خرچ نہ لیں گے۔مجھے آپ کی اس تحریر سے اطلاع ہوئی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء یہ بھی درست ہے کہ یکم مئی ۱۹۴۲ء سے آپ نے کوئی بل سفر خرچ کا نہیں دیا۔اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی قبول فرمائے۔اور زیادہ سے زیادہ خدمت سلسلہ کی توفیق بخشے۔والسلام خاکسار فتح محمد سیال ناظر اعلی قادیان حضرت امیر المومنین خلیفه لمسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء میں دفاتر صدر انجمن احمدیہ کے لئے ایک تحقیقاتی کمیشن مقرر فرمایا۔جس کے سات ممبر تھے۔صدر حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ اور سیکرٹری محترم با بوعبد الحمید صاحب۔اس اہم کام کو بھی آپ تقسیم برصغیر تک برابر سرانجام دیتے رہے۔مجلس شوری میں لجنہ اماءاللہ کی آراء پیش کرنے کی خدمت بھی عرصہ تک آپ کے سپر درہی۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں حضرت حکیم قریشی محمد حسین صاحب مفرح عنبری والے خاص خدمات بجالاتے تھے اور حضرت اقدس کی ضرورت کی چیزیں خرید کر قادیان پہنچایا کرتے تھے۔اسی طرح خلافت ثانیہ میں ایک عرصہ تک یعنی ۱۹۲۱ء سے لے کر ۱۹۲۹ء تک یہ خدمت