لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 303
میں دفن ہوئے۔303 ولادت : ۱۸۴۸ء محترم پہلوان نبی بخش صاحب بیعت : ۱۹۰۲ء وفات : ۱۹۳۸ ء عمر ۹۰ سال محترم پہلوان نبی بخش صاحب بھی ایک مخلص صحابی تھے اندرون لوہاری میں رہا کرتے تھے۔پہلوان کریم بخش کے ساتھ خاص تعلقات تھے۔احمدیت کیلئے غیرت رکھتے تھے۔آپ کی اولاد میں صرف ایک لڑکا ہے جس کا نام لعل دین ہے۔آپ ۱۹۳۸ء میں نوے سال کی عمر پا کر فوت ہوئے۔محترم ڈاکٹر عبدالحمید صاحب چغتائی ولادت : ۲ جولائی ۱۸۹۲ء بیعت : ۱۹۰۲ء بمقام قادیان محترم ڈاکٹر عبدالحمید صاحب حضرت حکیم محمد حسین صاحب المعروف مرہم عیسی کے فرزند اکبر اور حضرت میاں چراغ دین صاحب رئیس لاہور کے پوتے ہیں۔آپ کی والدہ محترمہ کا نام حیات بیگم تھا اور نانا کا نام میاں فیروز الدین صاحب۔یہ وہی میاں فیروز الدین ہیں جنہیں میاں محمد سلطان صاحب نے اپنا متدینی بنایا تھا۔آپ نے اپنے بچپن کے ابتدائی آٹھ سال اپنے نانا بزرگوار کے پاس گزارے۔آپ فرمایا کرتے ہیں کہ آپ کی نانی اماں جن کا نام امام بی بی تھا۔آپ سے بہت پیار کیا کرتی تھیں۔آپ نے عربی کا ابتدائی بغدادی قاعدہ اپنی نانی اماں سے پڑھا اور ہیں تک ہند سے بھی انہی سے سیکھے تھے۔بچپن میں آپ اپنی خالہ اماں کی ایک لڑکی کے ساتھ مل کر مولوی محمد یسین صاحب کی بیوی ” فضیلت کے پاس پڑھنے کیلئے جایا کرتے تھے جو آپ کو اگر دو سیپارہ اور حساب پڑھایا کرتی تھیں۔آپ کی روایات حسب ذیل ہیں۔۱۹۰۴-۱ء میں جب حضور لا ہور تشریف فرما ہوئے اور حضرت میاں معراج الدین صاحب عمر کے مکان میں قیام فرمایا تو ایک دن ایک ملاڈ پھل ( مولوی محمد بخش ایڈیٹر اخبار ہنٹر لاہور ) شیشم ( ٹاہلی ) کے ایک درخت پر چڑھ کر حضرت اقدس کو گالیاں دے رہا تھا اور اچھل اچھل کر بکواس کر رہا تھا۔