لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 229 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 229

229 سے قبل بھی اپنے والد صاحب کے ساتھ قادیان جایا کرتے تھے۔اسی لئے ۱۸۹۶ء کی کتاب ”انجام آتھم میں آپ کا نام درج ہوا۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ مشہور شاعر مشرق ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب جناب چوہدری سر شہاب الدین صاحب اور مولوی غلام محی الدین صاحب قصوری اکٹھے قادیان گئے تھے اور ایک ہی روز انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تھی۔حضرت مرزا محمد اسماعیل صاحب ولادت: ۱۸۸۳ء بیعت : ۱۸۹۷ء وفات : ۲۱ جنوری ۱۹۶۵ء عمر ۸۲ سال حضرت مرزا محمد اسماعیل صاحب حلقہ بھاٹی گیٹ لاہور نے فرمایا کہ میں پانچویں یا چھٹی جماعت کا طالب علم تھا جب میرے ماموں مرزا خدا بخش صاحب مصنف عسل مصفی ، مجھے قادیان لے گئے اور میں نے بیعت کی۔اس کے بعد میں نے میٹرک کے امتحان تک تعلیم قادیان ہی میں حاصل کی۔میں جھنگ سیال کا رہنے والا ہوں۔تعلیم حاصل کرنے کے بعد ۱۹۰۳ء میں لا ہور آ گیا اور ملازمت اختیار کی اس وقت سے میں یہاں ہی ہوں۔اور سکونت بھی اندرون بھاٹی گیٹ میں ہے۔افسوس کہ حضرت مرزا محمد اسماعیل صاحب ۲۱ جنوری ۱۹۶۵ء کو وفات پاگئے۔انا للہ و انا اليه راجعون۔بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوئے۔چھوٹے قد کے پتلے دبلے گورے رنگ کے بزرگ تھے۔بہت نیک اور متقی انسان تھے۔اولاد: محمد احمد صلاح الدین، محمد افضل نسیم، سلیمہ طاہر محمودہ حضرت قاضی محبوب عالم صاحب پیدائش: ۱۸۷۸ء بیعت : ۱۸۹۸ء وفات : ۱۹ جولائی ۱۹۵۷ء ا۔آپ ابھی طالب علم ہی تھے کہ مذہب کا شوق ہونے کی وجہ سے حنفیوں اور اہلحدیث کی بحثیں سنا کرتے تھے۔مذہبا آپ حنفی تھے مگر چینیاں والی مسجد میں بھی جو کہ اہلحدیث گروہ کی تھی، جایا کرتے