لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 137 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 137

137 انجام آتھم میں مندرجہ ۳۱۳ اصحاب کی فہرست میں آپ کا نام ۴۰ نمبر پر ہے۔اولاد: مرزا داؤ د بیگ۔مرزا عبد الرحمن بیگ اور تین بیٹیاں بقید حیات ہیں۔حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب ، ولادت : اگست ۱۸۷۵ء بیعت : ۱۸۹۲ء وفات : ۲۸۔اپریل ۱۹۰۰ء حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب کے بھائی تھے۔دونوں نے ۱۸۹۲ء بمقام لا ہو ر حضرت اقدس کی بیعت کی تھی۔مرزا ایوب بیگ صاحب چیفس کالج لاہور میں پروفیسر تھے۔لمبا قد، گورا رنگ خوبصورت داڑھی اور عمدہ لباس پہن کر اپنے کالج سے حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب کا درس سننے کے لئے پیدل لنگے منڈی والی مسجد میں نماز فجر کیلئے تشریف لایا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عاشق صادق تھے۔بعض اوقات حضرت اقدس کو دباتے دباتے حضور کے پلنگ پر ہی لیٹ جاتے تھے۔افسوس کہ عین جوانی کے وقت انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔حضرت اقدس کو ان کی وفات کا بہت صدمہ ہوا تھا۔ان کے مفصل حالات اصحاب احمد جلد اول صفحه ۶۳ تا ۱۰۴ میں موجود ہیں۔جوانی ہی میں صاحب رؤیا و کشوف بزرگ تھے۔سید شاہ محمد صاحب سکنہ شاہ مسکین بیان فرمایا کرتے ہیں کہ جس دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان کی تلاشی پنڈت لیکھرام کے قتل کے سلسلہ میں ہونی تھی۔اس دن ہم نے فجر کی نماز لاہور میں مسجد لنگے منڈی والی میں مرزا ایوب بیگ صاحب کے پیچھے پڑھی تھی۔مرزا صاحب مرحوم اس وقت بالکل نوجوان تھے۔سلام پھیرنے کے بعد انہوں نے بیان کیا کہ: میں نے سجدہ میں حضرت نبی کریمہ کو دیکھا ہے حضور فوجی لباس میں ہیں۔ہاتھ میں تلوار ہے اور دوڑتے جا رہے ہیں۔میں نے عرض کی۔حضور کیا بات ہے؟ فرمایا۔آج مرزا غلام احمد کی تلاشی ہوتی ہے۔میں قادیان میں ان کی حفاظت کیلئے جار ہا ہوں۔“ مورخہ ۳۰۔ستمبر ۱۸۹۵ء کو جو وفد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ چولہ باوا نا نک صاحب کی تحقیقات کے سلسلہ میں ڈیرہ بابا نانک گیا تھا اس میں علاوہ اور احباب کے حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب بھی شامل تھے۔