لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 617 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 617

617 ڈویژنل قائد بنے۔گوجرانوالہ کی تربیتی کلاس ان کی انتظامی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔اس کلاس کی پر مشتمل خالد کا ایک خاص نمبر بھی شائع ہوا تھا۔لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ۱۹۷۳ء میں ” یوم تقاریر پر قادیان منایا گیا اور ۱۹۶۴ء میں ”یوم دعائے صحت برائے حضرت مصلح موعود منایا گیا۔رسعید احمد صاحب ۵۴-۱۹۵۳ء لا ہور کے سب سے کم عمر قائدین میں سے ہیں۔طالب علمی کے زمانے سے خدمت کا شوق رکھتے ہیں۔اپنی محنت، خلوص اور تدبر کی وجہ سے تھوڑے ہی عرصہ میں تجربہ کار قائدین میں ان کا شمار ہونے لگا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جلسہ سالانہ ۱۹۵۳ء کے موقعہ پر ان کے کام پر اظہار خوشنودی فرمایا۔چونکہ ان کے دور قیادت کا تذکرہ گذشتہ صفحات میں تفصیل سے آچکا ہے ( بہ سلسلہ سیلاب ) اس لئے یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں۔عبدالجلیل صاحب عشرت ۵۵-۱۹۵۴ء اکاؤنٹس لائن سے متعلق ہیں۔ڈھا کہ میں مجلس خدام الاحمدیہ کے ذمہ دار عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔لا ہور تبدیل ہو کر آئے تو یہاں بھی تھوڑا عرصہ بطور قائد کام کرنے کی توفیق پائی۔طالب علمی کے زمانہ سے دین سے شغف رکھنے والے بزرگ ہیں۔الفضل ۱۹۳۳ء و ۱۹۳۴ء کے خاتم النبین نمبروں میں سیرت النبی کے موضوع پر آپ کے مضامین موجود ہیں۔خالد ہدایت صاحب بھٹی ۵۵-۱۹۵۴ء لاہور کے پرانے مخلص کارکنوں میں سے ہیں۔۵۵-۱۹۵۴ء میں کچھ عرصہ قائد ر ہے ہیں۔خوش خلق اور ملنسار ہیں۔سیلاب کے ایام میں محترم چوہدری اسد اللہ خاں صاحب کے ہمراہ لاہور اور سیالکوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد تباہ حال لوگوں کو امداد پہنچائی گئی۔محترم خالد ہدایت صاحب آج کل گجرات کی نیشنل بنک برانچ کے مینجر ہیں۔میاں محمد یحیی صاحب ۵۶-۱۹۵۵ء ۵۸-۱۹۵۷ء اور ۶۱ - ۱۹۶۰ء لا ہور کے حضرت میاں محمد موسیٰ صاحب صحابی حضرت مسیح موعود کے نام نامی سے قریباً سبھی