لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 559
559 صاحب امیر جماعت لاہور کی درخواست پر حضرت مجلس عاملہ جماعت احمد یہ لاہور کے ۵۔نومبر ۱۹۴۹ء کو ( بروز اتوار ) محترم شیخ بشیر احمد احمدیہ اجلاس میں حضرت امیر المومنین کی امیر المومنین خلیفۃالمسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے مجلس تشریف آوری - نومبر ۱۹۴۹ء عاملہ لاہور اور حلقہ جات کے عہدیداروں کے اجلاس میں شمولیت فرمائی۔اجلاس ساڑھے گیارہ بجے محترم امیر جماعت صاحب کی کوٹھی واقعہ ۱۳ ٹمپل روڈ میں ہوا۔اجلاس میں حضور نے کارکنان لاہور کو قیمتی ارشادات سے نوازا۔بعد ازاں محترم شیخ صاحب کی طرف سے دی گئی دعوت طعام میں سب احباب نے شرکت کی۔اے ربوہ میں مستقل رہائش کیلئے لاہور سے آخری قافلہ کی روانگی ۷۔نومبر ۱۹۴۹ء: حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ مورخہ ۷ نومبر ۱۹۴۹ء کو دو بجے بعد دو پہر بذریعہ موٹر کا ر ربوہ تشریف لے گئے۔حضور کے ہمراہ سیدہ ام متین صاحبہ حرم ثالث دو صاحبزادیاں صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب اور حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب بھی تھے۔دیگر عملہ محترم جناب چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ قائم مقام پرائیویٹ سیکرٹری کی قیادت میں دو گھنٹہ بعد بذریعہ لاری روانہ ہوا۔یہ گو یار بوہ میں مستقل رہائش کی تعمیل کا دن تھا۔۱۱۸ لاہور میں جلسہ سیرت النبی مهم دسمبر ۱۹۴۹ء تقسیم ملک کے بعد پہلی مرتبہ لاہور میں وسیع پیمانے پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر وائی۔ایم۔سی۔اے ہال میں ایک شاندار جلسہ کیا گیا۔جلسے کی صدارت جناب مولوی غلام محی الدین صاحب قصوری سینئر ایڈووکیٹ پاکستان فیڈرل کورٹ نے فرمائی ہال سامعین سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔جلسہ میں جناب چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بارایٹ لاء جناب فتح محمد انوری صاحب ایڈووکیٹ جناب ڈاکٹر اے۔ای میڈن صاحب، جناب قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔اے پروفیسر گورنمنٹ کالج لا ہور نے تقاریر کیں۔آخر میں صاحب صدر نے اسلام کی اس خصوصیت پر زور دیا کہ اسلام جملہ مذاہب کے بانیان کو