لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 396 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 396

396 حضرت شیخ عبدالرشید صاحب بٹالوی ولادت : ۱۸۸۰ء بیعت : ۱۹۰۰ ء وفات : ۲۷ - مئی ۱۹۵۱ء مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے خاص دوستوں میں سے حاجی شیخ عبدالکریم صاحب سوداگر چرم بٹالوی تھے ان کے فرزند اکبر محترم شیخ عبدالرشید صاحب نے بالکل بچپن میں حضرت مسیح پاک کی بیعت کر لی تھی۔گھر کے چھوٹے بڑے اور برادری کے لوگوں نے شدید مخالفت کی۔خدا کے فضل سے شیخ صاحب موصوف نہ صرف ثابت قدم رہے بلکہ اخلاص میں دن بدن ترقی کرتے چلے گئے۔ان کے چھوٹے بھائی حافظ عبدالمجید صاحب کچھ واضح طور پر جماعت کا ساتھ نہ دیتے تھے البتہ ان کے چھوٹے بھائی شیخ عبد اللطیف صاحب جو آج کل مردان میں ہیں، ساتھ دیا کرتے تھے بلکہ انہوں نے بیعت بھی کر لی تھی۔شیخ عبدالرشید صاحب کے بڑے صاحبزادے عبدالقیوم خاں مرحوم بھی مخلص صحابی تھے۔شیخ صاحب نے کچھ عرصہ لنڈا بازار لاہور میں مسجد شہید گنج کے عقب میں بوٹوں کی دکان بھی کی تھی۔پھر کچھ عرصہ کے لئے بصرہ بغداد چلے گئے۔تقسیم ملک کے بعد لکھ ضلع گوجرانوالہ میں مقیم ہوئے۔شیخ صاحب موصوف نہایت ہی مخلص احمدی تھے۔بٹالہ میں احمدیت کا مرکز ان کا مکان ہی تھا۔بہت خوش خلق، مہمان نواز اور سخی تھے۔ساری عمر جماعت بٹالہ کے پریذیڈنٹ رہے۔بٹالہ میں احمد یوں کے غیروں کے ساتھ متعدد مناظرے اور جلسے ہوئے۔ان کا انتظام بھی حضرت شیخ صاحب کے ذمہ ہوتا تھا اور عموماً مہمان نوازی کے فرائض بھی شیخ صاحب ہی سرانجام دیا کرتے تھے۔چونکہ محترم ڈاکٹر یعقوب خاں صاحب میوہسپتال لاہور میں ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کے انچارج تھے اس لئے یہاں اکثر آپ کی آمد و رفت رہتی تھی۔آخری بیماری کے وقت بھی لا ہور ہی تھے اور یہاں ہی وفات پا کر بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوئے۔حلیہ : قد لمبا جسم بھاری مگر مستعد اور چست رنگ سانولا ڈاڑھی گھنی نہ زیادہ لمبی نہ چھوٹی لباس سادہ مگر صاف ستھرا پہنتے تھے۔سلوار قمیص، واسکٹ کوٹ اور عمامہ استعمال فرمایا کرتے تھے۔اولاد