لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 198 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 198

198 لا ہور تشریف لے آئے اور احمد یہ ہوٹل کے سپرنٹنڈنٹ کی خدمات بھی بجالاتے رہے۔اس زمانہ میں آپ کا نام رحیم بخش تھا جسے بعد ازاں کسی موقعہ پر حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے تبدیل کر کے ”عبدالرحیم، مقرر فرما دیا تھا۔حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب درد نے ۱۹۲۲ء سے لے کر ۱۹۲۴ ء تک حضرت اقدس کے پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر بھی کام کیا۔۱۹۲۴ ء میں جب حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز ویمبلے کا نفرنس میں شرکت اور مسجد احمد یہ لندن کا سنگ بنیا درکھنے کیلئے لندن تشریف لے گئے تو جو بارہ حواری حضور کے ساتھ تھے۔ان میں حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب درد بھی تھے۔لندن سے واپسی پر حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز سابق مبلغ انچارج حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیر کو اپنے ساتھ قادیان لے آئے اور ان کی جگہ مشن کا انچارج حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد کو مقرر فرمایا اور ان کے نائب محترم جناب ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے مقرر ہوئے۔حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد کے تقرر کے ساتھ ہی رسالہ ریویو آف ریلیجنز “ جو پہلے قادیان سے شائع ہوتا تھا، لنڈن سے نکلنے لگا۔ایک ہفتہ وار اخبار مسلم ٹائمز“ بھی آپ کی ادارت میں شائع ہوتا تھا۔آپ نے اپنے زمانہ قیام میں مسجد کی تعمیر کی طرف خاص توجہ فرمائی جس کے نتیجہ میں ۱۹۲۶ ء میں مسجد خدا تعالیٰ کے فضل سے مکمل ہوگئی۔چنانچہ ۳۔اکتو بر ۱۹۲۶ء کو اس کا افتتاح کرنے کی سعادت خان بہادر سرشیخ عبد القادر صاحب بیرسٹر کو نصیب ہوئی۔اس موقعہ پر پہلی اذان مسجد کے مینار پر محترم جناب ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے نائب امام مسجد لندن نے دی۔اور مسجد کے پہلے برطانوی مؤذن ہونے کا شرف ایک نومسلم بلال دانیال ہو کر نیٹل Mr۔BilalDania Hawaler Nuttal کو حاصل ہوا۔مسجد کے افتتاح پر انگلستان کے پریس نے بڑے بڑے آرٹیکل لکھے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سلسلہ احمدیہ کی خوب شہرت ہوئی۔۱۹۲۸ ء میں خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب امام مسجد کی حیثیت سے لندن تشریف لے گئے اور در دصاحب واپس تشریف لے آئے اور صدرانجمن احمد یہ میں ناظر تعلیم و تربیت کے عہدہ پر کام کرتے رہے۔۲۔فروری ۱۹۳۳ء کو آپ دوبارہ لنڈن بھیجے گئے۔آپ کے زمانہ میں امام مسجد لندن کی شخصیت یورپ میں نہ صرف مذہب کے طور پر اسلام کی نمائندہ مجھی جاتی تھی بلکہ اسلامی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا کرتی تھی۔ہندوستان اور انگلستان کے