لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 147 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 147

147 آپ کے والد ماجد خلیفہ حمید الدین صاحب انجمن حمایت اسلام کے بانیوں میں سے تھے۔اس خاندان کی عورتوں کو بھی حفظ قرآن کا شوق تھا۔آپ ۱۸۹۲ء کے جلسہ سالانہ میں بھی شامل ہوئے تھے انجام آتھم میں ۳۱۳ اصحاب کی مندرجہ فہرست میں آپ کا نام ۱۶۱ نمبر پر درج ہے۔اولاد: خلیفہ تقی الدین، خلیفہ علیم الدین سیدہ محمودہ رشیدہ بیگم (ام ناصر ) حمیدہ بیگم رضیہ بیگم سعیدہ بیگم امینہ بیگم خلیفہ صلاح الدین مرحوم، خلیفہ عبد الرحمن، خلیفہ ناصر الدین، خلیفہ جلال الدین خلیفہ منیر الدین۔ولادت: حضرت خان عبدالمجید خاں صاحب کپور تھلوی حال لاہور بیعت ابتدائی زمانہ میں وفات : ۴۔جنوری ۱۹۶۳ء : حضرت خاں عبدالمجید خاں صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشہور صحابی حضرت منشی محمد خاں صاحب کپور تھلوی کے صاحبزادے تھے۔کپورتھلہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز رہے۔تقسیم ملک کے بعد ماڈل ٹاؤن سی بلاک میں رہائش اختیار کی نماز با جماعت کے آپ بے حد پابند تھے۔خاکسار کو جب کبھی ماڈل ٹاؤن جانے کا موقعہ ملا۔آپ کو باوجود بڑھاپے اور کمزوری کے نماز کے لئے موجود پایا۔ایک خصوصیت آپ میں یہ بھی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے تتبع میں کوٹ پہنے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلا کرتے تھے۔میں نے دیکھا ہے کہ سخت گرمی کے دنوں میں آپ کے بعض دوست کوٹ پہنے پر آپ سے مذاق بھی کیا کرتے تھے۔مگر جب آپ یہ فرماتے کہ میں تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ کے تتبع میں کوٹ پہن کر آتا ہوں تو وہ دوست خاموش ہو جایا کرتے۔حضرت میاں محمد یوسف صاحب نائب امیر جماعت احمد یہ لاہور اور صدر حلقہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ آپ کو بہت محبت تھی۔حضرت میاں صاحب موصوف بھی ان کا خاص خیال رکھتے تھے۔غرضیکہ بہت عمدہ صفات کے آپ مالک تھے۔۴۔جنوری ۱۹۶۳ء کو آپ کی وفات ہوئی۔انا لله و انا اليه راجعون۔دیکھیئے آئینہ کمالات اسلام۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ حضرت ڈاکٹر صاحب صدر انجمن احمدیہ کے ممبر اور محاسب بھی تھے۔