لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 125
125 زینب صاحبہ بنت میاں عمر الدین صاحب ہمشیرہ حضرت میاں معراج الدین صاحب عمر ولادت: بیعت : ١٩٠٢ء وفات : اپریل ۱۹۴۹ء بی زینب حضرت میاں معراج الدین صاحب عمر کی ہمشیرہ تھیں۔ان کی شادی شاہ مسکین کے بزرگ سید رمضان شاہ صاحب کے ساتھ ہوئی۔سید رمضان شاہ صاحب کی اولا دسید محمد شاہ صاحب سید ولی محمد شاہ صاحب سید ولایت شاہ صاحب سید محمد صدیق شاہ صاحب سیده اقبال بیگم صاحبه سیده زیب النساء صاحبہ ہیں۔ان میں سید ولایت شاہ صاحب بڑے بزرگ انسان تھے۔سلسلہ کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔وفات تک انسپکٹر وصایا کے طور پر شاندار خدمات سرانجام دیں۔ان کا لڑکا سید امین شاہ بھی واقف زندگی ہے اور اخلاص کے ساتھ خدمت دین میں مصروف ہے۔حضرت حکیم محمد حسین صاحب المعروف مرہم عیسی خلف حضرت میاں چراغ دین صاحب ولادت : ۸۶۰اء بیعت : ۱۸۹۲ ء وفات : ۲۸ - اکتوبر ۱۹۵۴ ء عمر : ۹۴ سال حضرت حکیم محمد حسین صاحب المعروف مرہم عیسی حضرت میاں چراغ دین صاحب رئیس اعظم لاہور کے فرزند اکبر تھے۔۱۸۶۰ء کے قریب آپ پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب سے حاصل کی ایک عجیب واقعہ آپ کے خودنوشت سوانح حیات میں یوں درج ہے کہ :