لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 81
دوسرا باب 81 حالات و روایات صحابہ کرام لاہور حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب ولادت: انداز ۲۳ ۱۸۲۴ء بیعت : بالکل ابتدائی ایام میں وفات : ۹۳-۱۸۹۴ء لاہور میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر سب سے پہلے ایمان لانے کا فخر حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب کو حاصل ہے۔حضرت مولوی صاحب موصوف مسجد کو چہ سیٹھاں بالمقابل تالاب آب رسانی لنگے منڈی بازار کے امام الصلوۃ تھے ہیں مورخه ۱۹۔فروری ۱۹۶۴ء کو بعد نماز ظہر محترم مولانا محمد یعقوب صاحب طاہر مرحوم فاضل انچارج صیغہ ز دو نویسی ربوہ اور خاکسار مؤلف حضرت ڈپٹی محمد شریف صاحب ریٹائر ڈالی۔اے۔سی کی خدمت میں ان کی کوٹھی واقعہ دارالصدر میں حاضر ہوئے اور ان سے حضرت مولوی صاحب کے حالات بیان کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے فرمایا کہ حضرت مولوی صاحب میانہ قد کے آدمی تھے۔رنگ گندمی تھا۔جسم درمیانہ یعنی نہ زیادہ جسیم تھے اور نہ دبلے پتلے۔سر پر عمامہ باندھتے تھے۔حافظ قرآن بھی تھے۔مجھے خوب یاد ہے کہ آپ اس زمانہ کے رواج کے مطابق غرارہ پہنا کرتے تھے۔ان کی مسجد ہمارے مکانوں کے بالکل سامنے تھی۔ہمارا خاندان ان کی اقتدا میں نمازیں پڑھا کرتا تھا۔آپ مغرب کی نماز میں اَرَعَيْتَ الذى۔۔۔۔اور تبت يد۔۔۔۔۔۔دونوں سورتیں پڑھا کرتے تھے۔فرمایا کرتے تھے کہ مغرب اور فجر کی سنتوں میں قـــل یــایـهـا الكافرون۔۔۔۔۔اور قل ھو اللہ احد پڑھنی چاہئیں۔آپ کا نام ۳۱۳ صحابہ کی فہرست میں شامل ہے۔محترم میاں نذیر حسین صاحب ابن حضرت حکیم محمد حسین صاحب المعروف مرہم عیسی کے بیان کے مطابق حضرت میاں چراغ دین صاحب رئیس لاہور کے دادا میاں الہی بخش صاحب نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں اپنے رہائشی مکان واقعہ لنگے منڈی کے سامنے یہ مسجد بنوائی تھی اور امام الصلوۃ حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب کو مقرر کیا تھا۔ان ایام میں حضرت مولوی صاحب بالکل عنفوان شباب میں تھے۔