لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 603 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 603

603 یہاں ہی بطور معاون مقرر کر دیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ نو جوان بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔اب چونکہ جماعت بڑھ چکی ہے۔اس لئے شہر کو مندرجہ ذیل ۲۴ حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ا۔سلطان پوره ۲۔اسلامیه پارک - مزنگ -۴ نیلا گنبد ۵- باغبانپورہ ۶- قلعہ پچھمن سنگھ ے سمن آباد ۸۔سول لائنز ۹ سنت نگر ۱۰۔مغلپورہ گنج ۱۱۔بھائی گیٹ ۱۲۔دارالذکر ۱۳۔وحدت کالونی ۱۴۔دھرم پوره ۱۵ - مصری شاہ ۱۶۔والٹن ۱۷۔لاہور چھاؤنی ۱۸۔رحمن پورہ ۱۹۔راج گڑھ ۲۰۔کینال پارک ۲۱۔ماڈل ٹاؤن ۲۲۔محمد نگر ۲۳۔پرانی انارکلی اور ۲۴۔دہلی دروازہ ان چوبیں حلقوں میں خاکسار اور محترم مبارک احمد صاحب جمیل، محترم جناب چوہدری اسد اللہ خاں صاحب امیر جماعت احمد یہ لاہور کے تیار کردہ پروگرام کے ماتحت دورے کرتے ہیں۔دار التبلیغ میں جو غیر از جماعت معززین تشریف لاتے ہیں۔انہیں سلسلہ سے متعلق معلومات بہم پہنچاتے ہیں۔مطالعہ کے لئے لٹریچر دیتے ہیں اور شہر کے معززین سے ملاقاتیں کر کے انہیں پیغام حق پہنچاتے ہیں۔فالحمد لله على ذالک۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اب شہر میں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیوں کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے۔جمعہ اور عیدین کے لئے بھی سب احباب ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے۔نماز جمعہ دارالذکر مسجد احمد یہ بیرون دہلی دروازہ اسلامیہ پارک، مغل پورہ گنج ، ماڈل ٹاؤن اور شاہدرہ میں ہوتی ہے۔عیدین کی نماز کا بڑا اجتماع منٹو پارک میں ہوتا ہے مگر مغل پورہ گنج ، شاہدرہ اور ماڈل ٹاؤن میں بھی عیدین کی نمازیں ہوتی ہیں۔آج کل خدا تعالیٰ کے فضل سے شہر میں احمدیوں کی آبادی دس ہزار سے کہیں زیادہ ہے بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ پاکستان بھر میں ربوہ کے بعد احمدیوں کی سب سے زیادہ آبادی لاہور میں ہے۔اور لا ہوری فریق جن کا مرکز احمد یہ بلڈنگکس لاہور میں ہے شہر بھر میں بمشکل چندسوافراد پر مشتمل ہے۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام دنیا میں لاہوری فریق کی آبادی اتنی نہیں جتنی احمدیوں کی آبادی صرف لا ہور شہر میں ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔فریق لاہور کے سالانہ جلسہ کی حاضری مسجد احمد یہ دہلی دروازہ میں جمعہ کی حاضری سے بھی کم ہوتی ہے اور ہماری مسجد دارالذکر میں جمعہ کی حاضری تو ان کے سالانہ جلسہ کی حاضری سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔دنیا بھر میں تبلیغ اسلام کے بلند بانگ دعوے دار اس فریق کے مرکزی دفتر اور مسجد کے علاقے میں جب کوئی تحقیق کی غرض سے داخل ہوتا ہے تو روحانی