لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 594 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 594

594 جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں رکھے اور آپ ایسی خدمت کی توفیق پائیں جو بعد میں آنے والوں کے لئے اسوہ حسنہ ہو“۔خاکسار مرزا بشیر احمد ربوہ۔یکم فروری ۱۹۶۱ء محترم جناب شیخ بشیر احمد صاحب بیج ہائیکورٹ لاہور کی سیرالیون کے جشن آزادی میں شرکت محترم جناب شیخ بشیر احمد صاحب سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مغربی پاکستان جو کچھ عرصہ کیلئے ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے اس دوران میں سیرالیون مغربی افریقہ کے جشن آزادی میں شرکت کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کے نمائندہ کے طور پر تشریف لے گئے۔۲۷ - اپریل ۱۹۶۱ء کو ملک بھر میں آزادی کا جشن انتہائی خوشی اور مسرت کے عالم میں بڑے اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقعہ پر جشن آزادی میں شرکت کرنے والے متعد دمند و بین، اعلیٰ حکام اور مسلم زعماء تبادلہ افکار کے دوران محترم شیخ صاحب موصوف کے بلند پایہ اور عالمانہ خیالات سے بیحد متاثر ہوئے۔چیف جسٹس سیرالیون نے محترم جسٹس شیخ بشیر احمد صاحب اور بیرونی ممالک سے تشریف لانے والے دیگر جج صاحبان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔اخبارات نے محترم شیخ صاحب موصوف کی تشریف آوری اور جشن آزادی میں شرکت کے متعلق نمایاں طور پر خبریں شائع کیں۔نیز ریڈیو پر آپ کا انٹر ویو اور پیغام نشر ہوا۔احمد یہ مشن سیرالیون نے محترم شیخ صاحب کے اعزاز میں فری ٹاؤن اور ” بو میں وسیع پیمانے پر استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا۔شیخ صاحب کا حج بیت اللہ اس سفر سے واپسی پر محترم شیخ بشیر احمد صاحب نے بیت اللہ کا حج کیا۔آپ یوم الحج سے قبل ۲۰ - مئی کو جدہ پہنچ گئے تھے۔