لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 580 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 580

580 جوش کے ساتھ کام کریں گے اور جس قدر کہ انسانی طور پر ممکن ہے آپ مخلوق خدا کی بھلائی میں پوری طرح کوشاں رہیں گے۔خدا آپ لوگوں کے ساتھ ہو،۱۵۰ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی ربوہ کو واپسی ۱۶ اکتوبر ۱۹۵۴ء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب جو ساڑھے تین ماہ قبل علاج کی غرض سے لاہور میں تشریف لائے تھے۔مورخہ ۱۶ - اکتوبر ۱۹۵۴ء کو واپس ربوہ تشریف لے گئے۔۱۵۱ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی لاہور میں تشریف آوری ۳۰ - اکتوبر ۱۹۵۴ء سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی ۳۰ - اکتو بر ۱۹۵۴ء کو بذریعہ کا علاج کی غرض سے لا ہور تشریف لائے اور پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے حضور کی صحت کے بارے میں جو رپورٹ شائع ہوئی وہ یہ تھی : پہلے سے درد میں تو افاقہ ہے لیکن ضعف کی شکایت ہے۔۱۵۲ ، حضرت امیر المومنین کا علالت کے باوجود دو گھنٹے تک بارش زدہ علاقوں کا دوره فرمانا۔یکم نومبر ۱۹۵۴ء سید نا حضرت خلیفہ المسح الثانی رضی اللہ عنہ نے یکم نومبر ۱۹۵۴ء کو علالت کے باوجود دو گھنٹے تک لاہور کے حسب ذیل بارش زدہ علاقوں کا دورہ فرمایا۔لیاقت پارک، کشمیر روڈ وارث روڈ، کانگڑہ آبادی، فیروز پور روڈ مہاجر آباد ملتان روڈ ایک نئی بستی نز دمندر چونی لال ملتان روڈ۔حضور بارش زدہ علاقوں کے دورہ پر محترم امیر جماعت جناب چوہدری اسد اللہ خاں صاحب اور مکرم قائد صاحب محمد سعید احمد صاحب کے ہمراہ ساڑھے چھ بجے رتن باغ سے روانہ ہوئے سب سے پہلے حضور لیاقت پارک تشریف لے گئے اور نئے تعمیر شدہ مکانات دیکھ کر اس امر پر خوشی کا اظہار فرمایا کہ مکانات سلسلہ وار پلان کے مطابق بنائے گئے ہیں۔لیاقت پارک سے حضور کشمیر روڈ پہنچے۔یہاں لوگوں نے بڑے شوق سے آگے بڑھ کر حضور سے مصافحہ کیا اور اپنے حالات بیان کئے۔حضور نے فرمایا کہ اگر حکومت مہاجرین کو اس جگہ آباد کرنا مناسب نہیں خیال کرتی تو پھر ان کے لئے آج سے بہت پہلے ہی کسی متبادل جگہ کا انتظام کر دیا جاتا تا کہ یہ پکے مکانوں میں آرام سے زندگی بسر کر سکتے۔اس کے