لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 579 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 579

579 سید شاہ محمد صاحب رئیس التبلیغ انڈونیشیا کی رخصت گزارنے کے بعدہ ایسی ۹ اکتوبر ۱۹۵۴ء محترم سید شاہ محمد صاحب رئیس التبلیغ انڈو نیشیا جو ۱۸ سال تک انڈو نیشیا میں فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے بعد ایک سال قبل پاکستان میں تشریف لائے تھے۔۸ اکتوبر ۱۹۵۴ء کو ربوہ سے عازم لاہور ہوئے۔اور ۹ - اکتوبر کو چناب ایکسپرس سے کراچی روانہ ہو گئے۔اسٹیشن لاہور پر محترم مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری جنرل پریذیڈنٹ ربوہ اور وکالت تبشیر کے نمائندے مکرم مولوی محمود احمد صاحب شاہد کے علاوہ پانچ انڈونیشی طلباء بھی آپ کے ہمراہ تشریف لائے ہوئے تھے۔اسی طرح لاہور کی جماعت میں سے بھی بہت سے احباب اسٹیشن پر موجود تھے۔ربوہ کے یکصد خدام کا لاہور پہنچنا سید نا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی نے یہ معلوم کر کے کہ لا ہور میں سینکڑوں سیلاب زدگان غرب محتاج امداد ہیں ۱۵ - اکتوبر ۱۹۵۴ء کو ربوہ سے یکصد خدام کا ایک قافلہ جس میں پچپن معمار ۱۴۸ بھی تھے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ کی قیادت میں لاہور بھیجا۔۲۸ ان خدام نے لاہور پہنچ کر حکام شہر کے ساتھ تعاون کا ایسا بے نظیر نمو نہ دکھایا کہ مدت تک اس کی یا د قائم رہے گی۔ان کے کام کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ربوہ اور لاہور کے دوصد خدام نے مل کر تین دن کے اندر لاہور کے بارش زدہ علاقوں میں ۷۵ مکان از سرنو تعمیر کر دیے۔خدام کے اس حیرت انگیز کارنامہ کو دیکھ کر لاہور کے لوگوں نے قائد وفد حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو راستہ روک روک کر خدام کے قابل رشک نمونہ پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔۱۴۹ خدام کے اس شاندار کام پر سید نا حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الثانی نے قائد وفد کے نام ایک تار میں جو خوشنودی کا اظہار فرمایا۔اس کا متن درج ذیل ہے: ربوہ کے خدام تک یہ پیغام پہنچا دیں کہ مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگ بہت محنت سے کام کر رہے ہیں۔مجھے امید ہے کہ آپ آئندہ اور زیادہ جذبہ اور