لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 560
560 راست باز قرار دیتا ہے۔آخر میں پروفیسر سلطان محمود صاحب شاہد ایم۔ایس۔سی سیکرٹری جلسہ نے مقررین کا شکریہ ادا کیا۔119 ڈاکٹر قاضی مسعود احمد صاحب سرجن کی انگلستان سے کامیاب مراجعت ۹ - دسمبر ۱۹۴۹ء : خان بہادر ڈاکٹر محمد بشیر صاحب ( ماہر امراض آنکھ کان ناک) کے فرزند اکبر اور حضرت ڈاکٹر کرم الہی صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ امرتسر کے پوتے ڈاکٹر مسعود احمد صاحب ولایت سے سرجری کی اعلیٰ تعلیم کی تکمیل کے بعد مورخہ ۹ دسمبر ۱۹۴۹ء کو لاہور واپس تشریف لائے۔ریلوے اسٹیشن پر ایک مجمع نے آپ کا استقبال کیا۔استقبال کرنے والوں میں امیر جماعت احمدیہ شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ، کرنل غلام احمد خان و بیگم خاں، میاں تصدق حسین و بیگم سلمیٰ تصدق حسین خان بہادر و بیگم محمد لطیف قریشی، مسٹر نسیم حسن ایڈوائزر تعلیم و بحالیات مغربی پنجاب ڈاکٹر عبدالغنی صاحب بھٹی، ڈاکٹر محمد عبد الحق صاحب، ڈاکٹر اعجاز الحق صاحب پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔ائے ڈاکٹر عبدالرؤف صاحب یوسف سابق پرنسپل آرٹسٹ سکول اور میاں محمد حسن صاحب وغیرہ اصحاب شامل تھے۔۱۲۰ احمدیہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن میں تازہ روح پھونکنے کی کوشش مورخہ ۲۸۔اکتوبر ۱۹۵۱ء کے الفضل میں لاہور کے مختلف کالجوں کے طلباء کی توجہ کیلئے ایک ضروری اعلان شائع کیا گیا۔جس کا مقصد یہ تھا کہ احمدیہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن لاہور میں جو سستی اور کا ہلی کے آثار نظر آرہے ہیں انہیں دور کر کے ان میں تازہ روح پھونکی جائے۔چنانچہ اعلان کیا گیا: مکرم قاضی محمد اسلم صاحب پروفیسر گورنمنٹ کالج لاہور ( نگران اعلیٰ احمد یہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن) کی زیر نگرانی ایسوسی ایشن کی عارضی کمیٹی نے دستور اساسی تیار کیا ہے۔احمدی طلباء کی اطلاع کے لئے اس کو شائع کیا جاتا ہے۔لاہور کے کالجوں کے تمام احمدی طلباء کو چاہئے کہ وہ ایسوسی ایشن کے ممبر شپ فارم مکرم صوفی بشارت الرحمن صاحب پروفیسر تعلیم الاسلام کالج سے حاصل کر کے اپنے اپنے کالج کے تمام احمدی طلباء سے پُر کرا کے مجھے ذیل کے پتہ پر ارسال فرمائیں تا کہ آئندہ سال کے لئے تنظیم کی جاسکے۔