لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 555
555 اخبار ”سن رائز“ کا نیا ایڈریس اخبار ”سن رائز“ کا دفتر ایک عرصہ سے کشمیر بلڈنتکس میکلوڈ روڈ میں تھا مگر اب ۳۲۔ڈیوس روڈ میں منتقل ہو گیا۔اس اخبار کے ایڈیٹر محترم جناب قاضی عبد الحمید صاحب ایل۔ایل۔بی برادر محترم جناب پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔اے تھے۔اپنے زمانہ میں اس پر چہ نے سلسلہ عالیہ احمدیہ کی شاندارخدمات سرانجام دیں تھیں۔حضرت امیر المومنین کی طرف سے جماعت لاہور کو وسیع مسجد بنانے کی تحریک ۱۵ اکتوبر ۱۹۴۸ء کو حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی نے مسجد احمد یہ بیرون دہلی دروازہ میں خطبہ کے دوران جماعت احمد یہ لاہور کی جماعت کی وسعت کے پیش نظر ایک نئی اور وسیع مسجد بنانے کی تحریک فرمائی۔حضور نے فرمایا: بہر حال کسی سڑک پر زمین خرید کر اور خیمے لگا کر نماز شروع کر دی جائے۔پھر مبلغ کی رہائش کا بھی وہاں انتظام ہو جائے اور ایک لائبریری بھی بنا دی جائے شہروں میں لائبریریوں کا ہونا نہایت ضروری ہوتا ہے۔مگر لائبریری اسی جگہ بن سکتی ہے جہاں لوگ کثرت سے آتے جاتے ہیں۔حضور نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا: میں سمجھتا ہوں کہ اب ہمیں لٹریچر کی اشاعت کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہیئے۔لٹریچر کے ذریعہ تبلیغ بڑی آسانی سے ہر جگہ پہنچ سکتی ہے۔مبلغ کے ذریعہ ہر جگہ نہیں پہنچ سکتی۔پس اب لٹریچر کی اشاعت پر بھی ہمیں خاص طور پر زور دینا پڑے گا۔جس کا ایک طریق یہ ہے کہ مختلف شہروں میں لائبریریاں قائم کی جائیں مگر لائبریری بھی اسی صورت میں مفید ہو سکتی ہے جب مبلغ ہو۔ایک دکاندار یا تاجر یا ملازم کس طرح ہر وقت لائبریری میں بیٹھ سکتا ہے۔اسے تو اپنے کام ہوتے ہیں۔لیکن مبلغ بیٹھ سکتا ہے اور جو لوگ اخبار پڑھنے کے لئے آئیں یا کتابوں وغیرہ کا مطالعہ کرنے کیلئے آئیں وہ انہیں تبلیغ بھی کر سکتا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں باقی جگہوں کی نسبت لا ہور شہر میں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔۱۱۲