لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 548 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 548

حفاظت میں بہت کچھ مد ہو سکتے ہیں۔548 ۳- ۱۴- دسمبر ۱۹۴۷ء کے الفضل میں فرمایا : پاکستان کے لوگ عموماً انگریزوں سے بدظن ہو چکے ہیں۔امریکہ کی طرف بھی کوئی رغبت نہیں۔پاکستان کی حقیقی ترقی کا راز مسلم اقوام کے اتحاد میں ہے اور مسلمان حکومتوں کو اکٹھا کرنے اور اسلامی ممالک کی متحدہ سیاست میں ہے۔پاکستان کو اپنے سفارتی تعلقات تمام اسلامی ممالک کے ساتھ استوار کرنے چاہئیں۔۔پاکستان کا دفاع بہت مضبوط ہونا چاہیئے۔پاکستان کی سرحدیں زیادہ مضبوط ہونی چاہئیں“۔معنوی دولت ہی کسی ملک کی اصل قوت ہوا کرتی ہے۔باقی سب چیزیں اس کے مقابلے میں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔اگر پاکستان کا ہر جوان عقل سے کام لے اور دماغ پر زور دے اور یہ اقرار کرے کہ مجھے تمام قوتیں ملک وملت کے لئے وقف کر دینی ہیں تو یقیناً ہماری ساری ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔معنوی دولت افراد کے دماغ اور ان کے جسم مل کر پیدا کرتے ہیں۔معنوی دولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے مندرجہ ذیل تجاویز پیش کی جاتی ہیں۔ا پاکستان میں ہر مسلمان کے لئے قرآن کریم کا ترجمہ جاننا لازمی قرار دیا جائے۔۲ - مادری زبان میں تعلیم دی جائے۔اس سلسلہ میں مشرقی پاکستان پر زور نہ دیا جائے۔کیونکہ اسے اپنی زبان بنگالی سے عشق ہے۔ان کے لئے اردو کو لینگو افرینکا قرار دیا جائے۔- پاکستان کے دفاع میں بعض ان روکوں کو ذکر کرتے ہوئے جن کے دور کرنے کی فوری ضرورت ہے۔حضور نے فرمایا : ا۔فوجوں کی کمی کے علاوہ تجربہ کار افسر کم ہیں۔۲۔ریز رو فورس بالکل نہیں۔۳- توپ خانہ کا حصہ بہت کمزور ہے۔خاص کر گولہ بارود بہت کم ہے۔۴ - پیراشوٹ بٹالین کو تو ڑا جا رہا ہے۔۵- انجنیئر وں کی کمی ہے۔۶ - اور ایک بھی اسلحہ ساز کارخانہ نہیں۔بہ