لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 540 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 540

540 وو ” میرا یہ پیغام ہندوستان کے باہر کی جماعتوں کو بھی پہنچا دو اور انہیں اطلاع کر دو کہ تمہاری محبت میرے دل میں ہندوستان کے احمدیوں سے کم نہیں۔تم میری آنکھ کا تارا ہو۔میں یقین رکھتا ہوں کہ جلد سے جلد اپنے اپنے ملکوں میں احمدیت کا جھنڈا گاڑ کر آپ لوگ دوسرے ملکوں کی طرف توجہ کریں گے اور ہمیشہ خلیفہ وقت کے جو ایک وقت میں ایک ہی ہو سکتا ہے فرمانبردار رہیں گے اور اس کے حکموں کے مطابق اسلام کی خدمات کریں گے۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد ۱۹۴۷ء۔۲۲۸ اس چٹھی کو محترم شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت احمد یہ لاہور نے درج ذیل نوٹ کے ساتھ امرت الیکٹرک پریس لاہور میں چھپوا کر حضور رضی اللہ عنہ کی ہدایت کے مطابق پاکستان اور باہر کی جماعتوں میں بھجوا دیا۔د محترمی - السلام علیکم۔حضور کا پیغام جماعت احمدیہ کے نام بذریعہ ہوائی جہاز مجھے پہنچا ہے۔اس کی نقل حضور کے حکم کی تعمیل میں بھیج رہا ہوں۔سمجھیں، عمل کریں اور کرائیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔والسلام - خاکسار بشیر احمد - امیر جماعت احمدیہ 66 لاہور۔اس چٹھی کے ایک ہفتہ بعد جو دوسری چٹھی حضور نے احباب کے نام بھیجی وہ درج ذیل ہے۔اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر جماعت کو ہدایات جو فو ر اً شائع کر دی جائیں۔با وجود بار بار زور دینے کے لاہور کی جماعت نے کنوائے نہیں بھجوائے۔جس کی وجہ