لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 345 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 345

345 آپ نے کہا کہ اس کی تعبیر مسیح موعود سے ہی پوچھیں۔اس کے بعد حضرت صاحب تشریف لائے۔اندر سے بھی ہمارے لئے چائے لائے اور لنگر سے بھی منگوائی۔چائے پینے کے بعد میں نے خواب سنایا۔حضور نے فرمایا کہ اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کو ترقی ملے گی۔جب میں قادیان سے واپس لاہور آیا تو میرے دفتر کے ایک ہندو افسر نے کہا کہ شاہ صاحب! مبارک ہو۔افسر نے آپ کی ترقی کی سفارش کی ہے۔میں نے کہا کہ اس بات کا تو مجھے تین روز سے علم ہے۔اس نے کہا۔یہ کیسے؟ میں نے کہا کہ میں نے قادیان میں خواب دیکھا تھا۔چنانچہ وہ خواب اور اس کی تعبیر بھی سنائی۔وہ کہنے لگا کہ آپ کو مرزا صاحب کے کہنے پر اتنا اعتبار ہے؟ میں نے کہا۔ہاں۔اس نے کہا۔اگر آپ اجازت دیں تو میں دوسرے آدمی کی ترقی کے لئے کوشش کروں۔میں نے کہا۔ہاں بے شک کریں۔اس نے بہت کوشش کی مگر آخر کا ر ترقی مجھے ہی ملی اور وہ ہند و مان گیا۔۳۔ایک مرتبہ میں صدر انجمن کا آڈیٹر مقرر ہو گیا اور دو سال تک برابر یہ کام کرتا رہا۔حضرت میر ناصر نواب صاحب نے ان ایام میں میرے پاس ایک بل بھیجا جس میں کچھ مزدوروں کی اجرت اور کچھ اینٹیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خریدی گئی تھیں۔میں نے کہا کہ حضرت میر صاحب! مہر بانی فرما کر مزدوروں کی برآورد پیش کریں جس پر ان کے انگوٹھے ثبت ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے رسید لے کر پیش کریں۔اس پر حضرت نانا جان بہت خفا ہوئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس جا کر کہنے لگے کہ یہ شخص مرید ہو کر ایسی ایسی باتیں کرتا ہے۔مگر حضور نے فورا رسید لکھ دی اور باقی برآورد کے لئے فرمایا کہ بنا کر پیش کرو۔آپ کی اہلیہ صاحبہ بھی صحابیہ تھیں جن کی ولادت ۱۸۷۹ء کو ہوئی اور ۸۵ سال کی عمر پا کر ۶۔فروری ۱۹۶۴ ء کو وفات پائی۔انا لله و نا اليه راجعون۔اولاد سید محمد احمد شاہ۔سید محمد انورشاہ۔ممتاز بیگم۔آمنہ بیگم کلثوم آرا بیگم حضرت سید ولا ور شاہ صاحب ولادت : ۱۸۹۳ ء بیعت : ۲۶ - مئی ۱۹۰۲ ء وفات : ۶۔جون ۱۹۴۴ء محترم سید دلاور شاہ صاحب ولد سید حسین شاہ صاحب کا بیان ہے کہ