لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 344 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 344

344 ولادت: محترم سید محمد اشرف صاحب بیعت : ۱۹۰۴ء زیارت : ۱۹۰۳ء وفات : ۵۔جولائی ۱۹۵۲ء محترم سید محمد اشرف صاحب ولد مولوی سید علی احمد صاحب لاہور کی حسب ذیل روایات ہیں : ا۔جب میں ۱۹۰۳ء میں حضور کی زیارت کرنے کے لئے قادیان گیا تو اس وقت میں اور حکیم غلام نبی صاحب زبدة الحكماء حضرت مولوی نورالدین صاحب کے مہمان تھے۔حضرت مولوی صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہمارا تعارف کروایا۔ان دنوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوئی کتاب لکھ رہے تھے جس کا حضور نے ذکر کیا۔حکیم صاحب نے عرض کی کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں یہ کتاب چھپوا کرلوگوں میں مفت تقسیم کروں مگر حضرت صاحب نے فرمایا کہ نہیں ہماری جماعت ہی یہ کام کرے گی۔۱۹۰۲ ء میں بیعت کرنے کے بعد میں اکثر قادیان جایا کرتا تھا۔ایک دفعہ میں اور خواجہ کمال الدین صاحب مرحوم قادیان گئے۔رات کے گیارہ بج چکے تھے۔ہم نے حضور کی خدمت میں اطلاع کروائی۔حضور نے ہمیں اسی وقت اپنے کمرہ میں بلا لیا۔وہاں دو پلنگ پڑے تھے جن پر بستر بچھے ہوئے تھے۔حضور نے وہ دونوں پلنگ ہمارے لئے خالی کر دیئے۔اور آپ دوسرے کمرہ میں تشریف لے گئے۔خواجہ صاحب نے کہا کہ آج ہم اتفاق سے یہاں سوئے ہیں۔یہ کمرہ بیت الدعا * کہلاتا ہے۔بہتر ہے کہ آج صبح تہجد میں اٹھ کر دعا کریں۔میں تہجد کے لئے اٹھا اور دعا کی۔اس کے بعد اذان ہو گئی۔ہم نے مسجد میں باجماعت نماز پڑھی۔میں رات کی کمخوابی کی وجہ سے پھر لیٹ گیا اور مجھے پھر نیند آ گئی۔میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میرے پاس تشریف لائے ہیں اور حضور نے کچھ بات کی ہے مگر میں اسے نہیں سمجھا۔آپ نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ میری بات سمجھ گئے۔میں نے کہا نہیں۔پاس حضرت خلیفہ اسیح الاوّل حضرت مولوی صاحب کھڑے تھے۔حضور نے ان کو فرمایا۔مولوی صاحب! آپ سمجھ گئے ہیں۔آپ نے عرض کیا۔ہاں حضور سمجھ گیا ہوں۔اس کے بعد حضور نے کچھ مٹھائی جلیبی کی قسم کی مجھے کھانے کو دی۔میں نے یہ خواب خواجہ صاحب کو سنایا مگر غالبا بیت الفکر مراد ہے۔بیت الدعا اتنا بڑا کمرہ نہیں کہ اس میں دو پلنگ بچھائے جاسکیں۔