لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 211
211 رہا کرتے تھے۔اولاد: ا۔نواب محمد احمد خان صاحب ولادت ۱۱۔جولائی ۴۱۹۱۰ ۲۔صاحبزادی منصورہ بیگم صاحبہ ولادت ۲۷۔ستمبر ۱۹۱۱ء۔۳۔نواب مسعود احمد خان صاحب ولادت ۱۷۔اپریل ۱۹۱۳ء۔۴۔صاحبزادی محمودہ بیگم صاحبہ ولادت ۱۵ اگست ۱۹۱۸ء - ۵۔صاحبزادی آصفه مسعودہ بیگم صاحبہ ولادت ۲۔ستمبر ۱۹۲۹ء محترم چوہدری شریف احمد صاحب او جلوی ولادت : ۱۸۹۰ء بیعت ۱۸۹۷ء وفات ۴۰ جنوری ۱۹۶۱ء عمر : اے سال : محترم چوہدری شریف احمد صاحب او جله (حال لاہور ) ضلع گورداسپور کے باشندہ تھے۔مختلف مقامات پر اسٹیشن ماسٹر رہے۔تقسیم ملک کے بعد گوالمنڈی لاہور میں سکونت اختیار کی۔بہت پرانے احمدی تھے۔۱۸۹۷ء میں بیعت کی اور ۴ جنوری ۱۹۶۱ء کو اے سال کی عمر پا کر وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوئے۔ان کے ایک بھائی منشی عبدالحمید صاحب تقسیم ملک کے بعد ڈھاباں سنگھ ضلع شیخو پورہ میں رہا کرتے تھے۔پنشن لینے کے لئے لاہور آیا کرتے تھے اور مسجد بیرون دہلی دروازہ کی بجلی کا خرچ زندگی بھر دیتے رہے۔ان کی وفات پر بھی دس بارہ سال گذر گئے ہیں۔محترم مولانا عزیز بخش صاحب مرحوم ( غیر مبائع) ولادت: ۱۸۷۳ء بیعت : ۱۸۹۷ء وفات: انداز ۱۹۶۰ء محترم مولانا عزیز بخش صاحب برادر اکبر جناب مولانا محمد علی صاحب ایم۔اے ریاست کپورتھلہ کے ایک گاؤں موضع مراد میں حافظ فتح دین صاحب کے ہاں ۱۸۷۳ء میں پیدا ہوئے۔میٹرک میں دونوں بھائیوں نے وظیفہ حاصل کیا اور گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔بی۔اے ۱۸۹۶ء میں کیا۔بی۔اے کرنے کے بعد جناب مولوی محمد علی صاحب نے تو ایم۔اے اور ایل۔ایل۔بی کے امتحانات پاس کئے۔مگر مولانا عزیز بخش صاحب نے ٹیچنگ لائن اختیار کرنے کیلئے ٹریننگ کالج میں داخلہ لیا اور کالج سے فارغ ہو کر تحصیل جام پور ضلع ڈیرہ غازیخاں کے ہائی سکول میں ٹیچر ہو گئے۔کچھ عرصہ وہاں کام کرنے کے بعد آپ نے وہ ملازمت چھوڑ دی اور ڈی سی آفس میں ریکارڈ کیپر بن گئے اور