تاریخ افکار اسلامی — Page 199
تاریخ افکا را سلامی 199 وَاعْتَقَدَ أَنَّهُ أَحَقُّ بِامَامَةِ الْمُسْلِمِيْنَ وَ خِلَافَتِهِم شیعہ وہ ہے جو حضرت علی کو تمام صحابہ سے افضل مانتا ہے اور یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ امام المؤمنین اور خلیفہ المسلمین بنے کے سب سے اول اور سب سے زیادہ حقدار علی ہیں تمام شیعہ بلحاظ مفہوم اس تعریف پر متفق ہیں۔شیعہ مسلمانوں کا ایک بہت بڑا اور اہم فرقہ ہے اگر غلو پسند شیعہ فرقوں کو الگ رکھا جائے تو اعتدال پسند شیعوں کے اختلاف کی حیثیت قریباً قریباً وہی ہے جو اہل السنت و الجماعت کے آپس کے باہمی اختلاف کی ہے۔حنفیہ اور مالکیہ ، شافعیہ اور حنبلیہ ، قادریہ اور سہروردیہ، چشتیہ اور نقشبندیہ کا آپس میں جس طرح کا اختلاف ہے اسی طرح کا اختلاف اعتدال پسند شیعوں کا مذکورہ بالا فرقوں سے ہے۔عقائد کے لحاظ سے بھی اور رفتہی احکام کے اعتبار سے بھی کیونکہ ان سب فرقوں کی بنیا دایک ہی ہے۔یہ سب فرقے قرآن کریم اور سنت رسول ﷺ کو اپنے اپنے مسلک کی بنیاد اور ماخذ تسلیم کرتے ہیں اور سب کا دعویٰ یہی ہے کہ جو کچھ وہ مانتے ہیں وہ قرآن وسنت سے ماخوذ اور مستنبط ہے۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور ان کا مقام حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہا ۶۰ پیسوی میں پیدا ہوئے۔آپ آنحضرت ﷺ سے تہیں ۳۰ سال چھوٹے تھے۔جب حضور مبعوث ہوئے اور آپ نے ماموریت کا دعویٰ کیا اُس وقت حضرت علی کی عمر دیں سال تھی۔چونکہ حضرت ابو طالب کے مالی حالات اچھے نہ تھے عیالداری زیادہ تھی نیز حضرت ابو طالب فرق الشيعة صفحه ۲۰ مؤلفه الشيخ الحسن بن موسى النوبختى من اعلام القرن الثالث الهجرى مطبع دار الاضواء بيروت لبنان دوسرا ایڈیشن ۱۹۸۴ء الف قال ابن حزم من قال أن عليا رضى الله عنه افضل الناس بعد رسول الله فهو شيعي الفصل في الملل والاهواء والنحل امام ابو محمد علی بن احمد بن حزم الظاهري المتوفی ۴۵۶ هجری مطبع الادبية مصر طبع ١٣١٧هـ ب من تولى عليا وبنيه عليهم السلام و اقر با مامتهم تاريخ الشيعة الشيخ محمد حسين المظفر۔دار الزهراء بيروت لبنان ۱۹۸۵ء ج۔۔۔الفرق الشيعة كلهم تؤمن بحق على فى الامامة وافضليته على زملائه من الصحابة (الصلة بين التصوف و التشيع صفحه ۱۷ مصنفه ڈاکٹر کامل مصطفى الشيبي مطبوعه مطبع دارالمعارف مصر دوسرا ایڈیشن ۱۹۶۹ء