تاریخ افکار اسلامی — Page 133
تاریخ افکا را سلامی IFF بحر ذخار قرار پائی۔مختلف ادوار کی اسلامی حکومتوں نے آپ کے فقہی مسلک کو اپنایا اور اس کی سر پرستی کی۔آپ کے پیرو بھی دوسرے ائمہ فقہ کے پیرؤوں سے نسبتا زیا دہ ہیں یہی وجہ ہے کہ امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کی تعریف میں فرمایا : اصل حقیقت یہ ہے کہ امام صاحب موصوف اپنی قوت اجتہادی اور اپنے علم اور درایت اور فہم و فراست میں ائمہ ثلاثہ سے افضل واعلیٰ تھے اور ان کی خدا داد قوت فیصلہ ایسی بڑھی ہوئی تھی کہ وہ ثبوت ، عدم ثبوت میں بخوبی فرق کرنا جانتے تھے اور اُن کی قوت مدرکہ کو قرآن شریف کے سمجھنے میں ایک خاص دستگاہ تھی اور ان کی فطرت کو کلام الہی سے ایک خاص مناسبت تھی اور عرفان کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ چکے تھے اور اسی وجہ سے اجتہا دو استنباط میں اُن کے لئے وہ درجہ علیا مسلم تھا جس تک پہنچنے سے دوسرے سب لوگ قاصر تھے ولے ↓ ازاله اوهام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸۵