تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 111 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 111

تاریخ افکار را سلامی ائمه فقه ا۔حضرت امام ابو حنیفہ آپ کا نام نعمان بن ثابت بن زوطی کنیت ابو حنیفہ کے اور لقب امام اعظم تھا۔آپ ۵۸۰ میں کوفہ میں پیدا ہوئے اور ۱۵۰ ھ میں جب کہ آپ کی عمر ستر سال کے قریب تھی بغداد میں فوت ہوئے۔آپ کا گھرانہ کابل (افغانستان) کے ایک معزز اور مذہبی طور پر پیشوا خانوادہ سے تعلق رکھتا تھا جو کا بل کے مجوسی معبد کا مؤید خاندان تھا۔کابل کی فتح کے بعد امام ابو حنیفہ کے دادا ز وطی اپنے خاندان کے ساتھ کوفہ میں آبسے تھے یا قید ہو کر آئے مسلمان ہو گئے اور بنو تیم بن ثعلبہ سے عقد ولاء قائم ہوا۔کسے کہا جاتا ہے کہ زوطی کو حضرت علی سے بے حد عقیدت تھی۔آپ نے ایک لذیذ مشروب يقية صفحه (١١٠) فقال سفيان امام و ليس بامام فى فى السنة والاوزاعى امام في السنة و ليس با مام في الحديث ومالک امام فيهما - (مالک بن انس صفحه ۱۸۳) ج۔يقال ابن عمر جيد الحديث وليس بجيد الفقه (مالک بن انس صفحه ۱۷۳) د فاق بعض العلماء في معرفة الحديث وأسانيده ورجاله وبعضهم فاق بالفقه في الحديث والاستدلال به الامام الشافعي صفحه (۱۹۸) ه قال ابو حنيفة مثل من يطلب الحديث ولا يتفقه كمثل الصيد لاني يجمع الادوية ولا يدرى لاى داء هي حتى يجىء الطبيب۔۔۔۔هكذا طالب الحديث لا يعرف وجه حديثه حتى يجيء الفقيه۔۔۔۔محاضرات في تاريخ المذاهب الفقهية صفحه ۱۵۳ بحواله المناقب جلد۲ صفحه ۹۱ ابو حنيفه صفحه ۱۸۳٬۱۸۲) ے یہ کنیت کیوں مشہور ہوئی ، اس میں اختلاف ہے۔ایک روایت یہ ہے کہ آپ چونکہ اعتدال کے عادی تھے، افراط و تفریط سے بچتے تھے ، آپ نے بڑی معتدل راہ اختیار کر رکھی تھی اس لیے آپ ابو حنیفہ کی کنیت سے مشہور ہوئے۔بعض کا خیال ہے کہ عراقی زبان میں حنیفہ روات کو کہتے ہیں چونکہ تدوین فقہ کے کام کے سلسلہ میں ہر وقت آپ کی مجلس دواتوں سے بھری رہتی تھی۔آپ کے ہر شاگرد کے پاس دوات ہوتی تھی اس لیے آپ کی شہرت ابو حنیفہ کی کنیت سے ہوئی۔(ابو حنیفه صفحه ۱۶۳) هم قبيلة من العرب غير التيميين من قريش (محاضرات صفحه ۱۴۳) سے عجم کے رہنے والے جو عرب مسلمانوں کے معاشرہ کا حصہ بن جاتے ہیں ان کو موالی کہا جاتا تھا۔ہم قوم منتسبون الى بيوت العرب بعقد الولاء منهم الارقاء ومنهم غير الارقاء (ابو حنيفه صفحه (۲۳)