تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 224 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 224

تاریخ افکا را سلامی ۲۲۴ غلطی کے تدارک کے لئے دوبارہ دُنیا میں واپس آئیں گے اور دوسرے صحابہ کو بھی زندہ کیا جائے گا تا کہ علی اُن سے اپنا حق واپس لے سکیں۔یہ گروہ اس بات کا بھی قائل تھا کہ ابلیس حضرت آدم کو سجدہ نہ کرنے میں حق بجانب تھا کیونکہ آگ زمین سے افضل ہے۔اس فرقہ کا ایک شاعر کہتا ہے: الْأَرْضُ مُظْلِمَةٌ وَالنَّارُ مُشْرِقَةٌ وَالنَّارُ مَعْبُودَةً مُذْ كَانَتِ النَّارُ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس فرقہ کے عقائد مجوسیت سے متاثر تھے۔شیعوں کا دوسرابر اضمنی فرقہ الزيديه شیعہ زید یہ دوسرے امامیہ فرقوں سے اس لحاظ سے مختلف ہیں کہ یہ حضرت امام زین العابدین کے بیٹے محمد باقر کی بجائے اُن کے دوسرے بیٹے زید بن زین العابدین کو اپنا امام مانتے ہیں اور حضرت زید کی شہادت کے بعد اُن کے بیٹے بیٹی کی امامت کے قائل ہیں۔زید یہ کے نزدیک امامت کے اہل ہونے کے لئے مندرجہ ذیل شرطیں ہیں:۔القة امام وہ بن سکتا ہے جو حضرت فاطمہ کی نسل میں سے ہو۔ب و وصاحب السیف ہو یعنی اقتدار کا مالک ہو یا اقتدار حاصل کرنے کے لئے مسلح جدو جہد میں مصروف رہتا ہو۔ج: امامت کے لئے نص اور وصیت ضروری نہیں بلکہ اُمت کو امام منتخب کرنے کا حق ہے جبکہ منتخب میں مندرجہ بالا دونوں شرطیں پائی جاتی ہوں۔یہ فرقہ اصولی طور پر امام غائب یا مہدی منتظر کا بھی قائل نہیں بلکہ ضروری سمجھتا ہے کہ اُمت میں ہر وقت واجب الاطاعت امام موجود ہو جو امت کی را ہنمائی کا فریضہ سرانجام دے۔کہا جاتا ہے کہ حضرت زید بنو امیہ کے خلاف نہ تھے بلکہ مسالم تھے لیکن ایک بار وہ اموی خلیفہ ہشام بن عبد الملک کے دربار میں گئے تو اُس نے بلاوجہ آپ کی تو ہین کی اور آپ کو لونڈی زادہ کہا۔آپ وہاں سے کبیدہ خاطر واپس آئے اور ہشام کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔کوفہ اور گردو نواح کے ہزاروں باشندوں نے آپ کی بیعت کی اور بنو امیہ سے جنگ میں آپ کے ساتھ شامل ہو گئے۔جنگ کے دوران حضرت زید کے بعض سرداروں نے اُن سے سوال کیا کہ وہ ابو بکر اور عمر کے بارہ