تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 185 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 185

تاریخ افکار را سلامی ۱۸۵ مقابلہ میں شکست کھا گیا۔امام احمد کے پیر و غالب آگئے اور چوتھا فقہی مذہب حنبلی تسلیم کر لیا گیا۔اس زمانہ میں جبکہ مشرق میں ظاہری مذہب مٹ رہا تھا اندلس میں اس کے فروغ کے لئے امام ابن حزم انتھک کوشش کر رہے تھے اور اس کی تائید میں زیر دست لٹریچر تیار کرنے میں لگے ہوئے تھے۔ظاہری مذہب کو اگر چہ کہیں بھی عددی اکثریت واہمیت حاصل نہ ہو سکی لیکن اس کی علمی اہمیت اور طاقت کو سب نے تسلیم کیا اور اس کا سہرا امام ابن حزم کے سر ہے جنہوں نے اس مسلک کی تبیین اور توضیح کے لئے زیر دست علمی لٹریچر مہیا کیا اور آپ کی کتابیں آج بھی حق پسند علماء کی طرف سے خراج تحسین حاصل کر رہی ہیں اور جہاں تک فقیہ نصوص کا تعلق ہے امام ابن حزم کی تحریرات کا کوئی جواب نہیں۔