تاریخ افکار اسلامی — Page 54
تاریخ افکار را سلامی ۵۴ حضرت عثمان کی شہادت کے بعد جو مختلف بدعتی گروہ بن گئے تھے وہ اپنے اپنے مسلک کی تائید کے لئے بکثرت کذب علی الرسول کے مرتکب ہوئے لے شیعہ فرقہ نے فضائل اہل بیت یا مسالب صحابہ کے بارہ میں بکثرت احادیث وضع کیں۔حضرت امام شافعی کہا کرتے تھے کہ شیعہ فرقہ سے زیادہ کذب علی الرسول کی جرأت کسی اور فرقہ میں نہیں دیکھی گئی ہے شیعہ حضرات اپنی احادیث کی بنا پر بہت سے عمومات قرآن کو شخص واحد یا اہل بیت کے لیے محدود قرار دیتے ہیں۔مثلا آیت کریمہ ان الذين امنوا وَعَمِلُوا الشلحة أوليك هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ کی تفسیر میں یہ حدیث بیان کی جاتی ہے کہ اس سے مراد علی اور ان کے چند حامی صحابہ ہیں۔اسی طرح آیت کریمہ اليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کانز ول اس وقت ہوا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کے بارہ میں یہ اعلان فرمایا کہ میرے بعد وہ میرے خلیفہ ہوں گے۔پہلے حضور اس قسم کے اعلان سے جھجکتے تھے کہ لوگ مخالفت کریں گے اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی لايُّهَا الرَّسُولُ بَلَغَ مَا أُنْزِلَ إليكَ مِنْ رَبَّكَ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَه ے اس وجہ سے آپ حضرت علی کے بارہ میں مذکورہ بالا اعلان کرنے پر مجبور ہو گئے۔آیت کریمہ و انْذِرُ عَشِيرَتَكَ الأقربين " نازل ہوئی تو آپ نے اپنے رشتہ داروں کو بلایا ، ان کی دعوت کی کھانے کے بعد ان سے کہا : اللہ تعالیٰ جب بھی کسی نبی کو مبعوث کرتا ہے تو ایک آدمی کو اس کا وصی ، وزیر ، وارث، کثرت اسباب الاختلاف۔۔۔۔۔حتى اصبح الحديث الصحيح في الحديث الكذب كما قال الدار قطنی کا لشعرة البيضاء في جلد الثور الاسود۔۔۔۔۔۔و كان مالك يسمى الكوفة دار الضرب اذ تسبك الاحاديث كما تسبك النقود۔۔۔۔۔۔ويقول الزهرى يخرج الحديث من عندنا شبرا فيعود الينا من العراق ذراعا ابو حنيفه صفحه ۱۳۶و۱۵۶) الف۔قال الشافعي ما رأيت فى اهل الاهواء قوما أشدَّ بالزور من الرافضة وضعوا في فضائل علي وأهله آلاف احادیث (الامام الشافی صفحه (۲۱۳) (ب) اخذ الشيعة يصطنعون الاحاديث لنصرة على وأخذ خصومهم يختلفونها لنصرة مخالفيه۔ابو حنیفه صفحه (۱۳۵) البيئة : المائدة : ۴ المائدة : ٦٨ 1 الشعراء : ۲۱۵